دنیا

برطانیہ، ایک قدیمی چرچ سے 100 سے زائد بچوں کے ڈھانچے برآمد

شیعیت نیوز: برطانیہ کے ویلز علاقے میں واقع ایک قدیمی چرچ کی کھدائی میں سو سے زیادہ بچوں کے ڈھانچے ملے ہیں۔

ایک تہائی ڈھانچوں کا تعلق چار سال سے کم عمر بچوں سے بتایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ان بچوں کی موت اور انہیں سینٹ سیویئرز قدیمی چرچ میں دفن کرنے کی وجہ کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

برطانیہ کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈھانچوں میں چھید اور تیز دھار آلات کے نشانات بھی ملے ہیں۔

آثار قدیمہ کے ماہرین نے ویلز علاقے میں واقع اس قدیمی چرچ میں ملنے والے انسانی ڈھانچوں کو کم از کم چھے سو سال پرانا قرار دیا گیا ہے۔ اس عجیب و غریب قبرستان کے بارے میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل کینیڈا اور آئرلینڈ میں بھی ایسی اجتماعی قبروں کا انکشاف ہوا جس میں سے سیکڑوں بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان، بائک بم دھماکے میں دسیوں جاں بحق زخمی

دوسری جانب ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کا انتقال ہو گیا اور ان کی تدفین کی رسومات پر ہونے والے بڑے خرچے کو لے برطانیہ کے عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کی خبر نے اقتصادی طور پر پریشان برطانوی عوام کو مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

عوام کا کہنا ہے کہ ان کی شاہی تدفین کی رسومات پر لاکھو پاونڈ خرچ ہوں گے جس ملک کے لئے کافی خطرناک ہے۔

ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو دار فانی سے کوچ کرگئیں اور ان کی آخری رسومات دس دن بعد ادا کی جائیں گی جس سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button