دنیا

افغانستان، بائک بم دھماکے میں دسیوں جاں بحق زخمی

شیعیت نیوز: افغانستان کے صوبۂ پکتیکا میں بائک بم کے ایک دھماکے میں کم سے کم دس افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک موٹر سائیکل میں لگایا گیا بائک بم صوبے پکتیکا کے علاقے برمل کے ایک بازار میں پھٹا جس کے نتیجے میں کم از کم دس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی طالبان حکام کی جانب سے اس بارے میں کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔

اقتدار میں طالبان کے آنے کے بعد سے اب تک افغانستان میں دسیوں دہشت گردانہ حملے اور دھماکے ہو چکے ہیں جن میں سے اکثر میں دہشت گرد ٹولے داعش کا ہاتھ رہا ہے اور اُس نے ذمہ داری قبول کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان جیسی شکست سے بچنا چاہتا ہے تو امریکہ یوکرین کو مذاکرات پر آمادہ کرے، لاوروف

دوسری جانب طالبان نے شمالی اتحاد سے پنجشیر میں ہونے والی گھمسان کی جھڑپ میں 40 جنگجوؤں کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ صوبہ پنجشیر کے علاقوں ریختہ، درہ اور افشار میں باغیوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن میں 4 کمانڈروں سمیت 40 افراد ہلاک اور 100 کو گرفتار کر لیا ہے۔ د

وسری جانب شمالی اتحاد کے ترجمان کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ پنجشیر پر اب بھی طالبان کے قبضے میں نہیں آسکا ہے۔ ہم آخری دم تک مزاحمت کرتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ طالبان نے اگست 2021 میں افغانستان کے 34 میں 33 صوبوں میں حکومت قائم کرنے کے بعد واحد مزاحمت گاہ پنجشیر میں بھی اگلے ماہ ستمبر 2021 میں فتح کا اعلان کیا تھا تاہم شمالی اتحاد اس دعوے کو مسترد کرتے آئے ہیں۔

پنجشیر میں شمالی اتحاد کے سابق مقتول سربراہ احمد شاہ مسعود کے بیٹے کی قیادت میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو طالبان کے خلاف صوبے میں شدید مزاحمت دکھا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button