دنیا

افغانستان جیسی شکست سے بچنا چاہتا ہے تو امریکہ یوکرین کو مذاکرات پر آمادہ کرے، لاوروف

شیعیت نیوز: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ماسکو کی معاشی توانائی تباہ کرنے کے لئے مغرب ہر قسم کے حربے استعمال کر رہا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مغرب نے روس کے خلاف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت برسوں قبل جنگ شروع کی ہے اور یوکرین کے خلاف روس کی خصوصی فوجی کاروائی کے بعد یہ جنگ شدت اختیار کر گئی جس کا اہم ترین مقصد ماسکو کی معاشی توانائی تباہ کرنا ہے۔

شمالی امریکہ کے امور میں روس کے نائـب وزیر خارجہ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ مغرب اور خاصطور سے امریکہ یوکرینی حکومت کی ہر قسم کی مدد اور اسے ہر طرح کے ہتھیار فراہم کر کے جنگ میں اصلی فریق بنتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا میں شدید جھڑپیں، درجنوں فوجی ہلاک

روس کے اس عہدیدار نے کہا کہ امریکہ کو افغانستان کی مانند ذلت آمیز شکست سے بچنے کے لئے بہترین راستہ یہ اختیار کرنا ہو گا کہ وہ یوکرینی صدر کو مذاکرات پر مجبور کرے۔

واضح رہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے حال ہی میں اپنے امریکی ہم منصب سے بھی گفتگو میں کہا ہے کہ زیلنسکی کی ہر طرح کی مدد اور یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی سے صرف یوکرینی حکومت اور عوام کے مسائل و مشکلات میں ہی اضافہ ہو گا۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خزانہ نے بے بنیاد دعوے کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق سائبر حملوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر 10 افراد اور دو کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

یہ پابندیاں ایسے وقت لگائی گئی ہیں جب امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ویانا مذاکرات میں سمجھوتے کے عدم حصول کے لئے ایران کو مورد الزام ٹھہرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button