اہم ترین خبریںایران

آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی کتاب قیام حسینی کا اسپینش ترجمہ

شیعیت نیوز: قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی کتاب قیام حسینی کی خاصی مقبولیت کے بعد اب اُس کا ترجمہ اسپینش زبان میں بھی کر دیا گیا ہے۔

آئی آر آئی بی نیوز کےمطابق یہ مذکورہ کتاب در حقیقت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی دو تقاریر کا مجموعہ ہے جو قیام حسینی کے اغراض و مقاصد کے موضوع پر سنہ دوہزار ایک اور دوہزار تین میں کی گئی تھیں۔

قائد انقلاب نے اپنے ان تقاریر میں اس بات کی نفی کی ہے کہ امام حسین علیہ السلام نے حکومت کے حصول یا شہید ہونے کی غرض سے قیام کیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے امام علیہ السلام کے اقوال و فرمودات کا سہارا لے کر آپ کے مقصد کو انحرافات کے مقابلے میں قیام قرار دیا ہے۔

قیام حسینی نامی کتاب کو تہران کے صہبا پبلیشرز نے شائع کیا جس کا ترجمہ انٹرنیشنل پبلیشنگ سینٹر فانوس دریائی نے محترمہ انخلیکا ماریا روخاس کے ذریعے کروایا ہے۔

پروگرام کے مطابق یہ کتاب جلد ہی نشر ہونے کے بعد لاطینی امریکہ کے شہروں کے لئے منظر عام پر آ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : البانیہ کے خلاف ایران کے سائبر حملوں کے الزامات بے بنیاد ہیں، ایرانی ورچوئل اسپیس

دوسری جانب ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اتوار کو کابینہ کے اجلاس میں رواں سال اربعین مارچ میں عزاداران امام حسین (ع) کی کثیر تعداد کی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عراق کی حکومت اور عوام شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے زائرین کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے بہت محنت کی۔

انہوں نے ملک کے تمام انتظامی، امدادی، طبی مسلح اور عسکری اداروں کی کوششوں کو بھی سراہا اور میڈیا خاص طور پر سرکاری ذرائع ابلاغ کے کردار کی بھی تعریف کی کہ جنہوں نے اس عالمی مارچ کے بہتر سے بہتر سے انعقاد میں تعاون کیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ در عین حال زائرین کی مشکلات کو دور کرنے اور ان کی واپسی کو آسان بنانے کے لئے ضروری ہے کہ دوگنی تندھی کا مظاہرہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button