اہم ترین خبریںعراق

حشد الشعبی فورسز نے اربعین زائرین کے خلاف دہشت گردوں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا

شیعیت نیوز: عراقی میڈیا نے عراق کے چار صوبوں میں اربعین زائرین پر حملے کے دہشت گردوں کے منصوبے کو ناکام بنانے میں حشد الشعبی فورسز کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔

عراقی پاپولر موبلائزیشن نے اس بارے میں ایک بیان میں اعلان کیا کہ کل (جمعرات) 8 ستمبر کی صبح ایک بجے پاپولر موبلائزیشن کے ہیڈ کوارٹر کے سربراہ کی نگرانی میں اور انٹیلی جنس کاوشوں اور محتاط پیروی کے ساتھ اور عدالتی منظوری حاصل کرنے کے بعد پاپولر موبلائزیشن کے ہیروز ’’لبیک یا حسین‘‘ کے نعرے کے ساتھ عوام نے ’’سیکنڈ ڈیٹرنس‘‘ آپریشن کے عنوان سے وسیع پیمانے پر حفاظتی آپریشن شروع کیا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن کے دوران ہمارے ملک کی سلامتی اور اربعین زیارت کے خلاف دشمنی کی سازش، جسے بعث پارٹی کے دہشت گرد چاروں صوبوں کربلا، بابل المثنیٰ، اور الدیوانیہ میں انجام دینے کی کوشش کر رہے تھے کو ناکام بنا دیا گیا۔

حشد الشعبی نے مزید اعلان کیا کہ حشد الشعبی کی بہادر افواج نے اس نیٹ ورک کو تباہ کردیا اور گرفتار افراد کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

حشد الشعبی فورسز ، جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کافی تجربہ حاصل کیا ہے، اربعین حسینی کے زائرین کے سیکورٹی پلان پر عمل درآمد میں عراقی سیکورٹی فورسز کی مدد کرتے ہیں اور عراق کے مختلف صوبوں میں متعدد حفاظتی کارروائیاں انجام دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یو اے ای نے اپنی سرمایہ کاری سے اس اسرائیل کی معیشت اور صنعت کو متحرک کیا ہے

دوسری جانب عراق کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے گی۔

عراقی حکومت نے ایران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے گی، یہ بات ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئی بتائی۔

احمد وحیدی نے مزید بتایا کہ سرحدی گزرگاہوں پر تمام ضروری اقدامات کئے جا چکے ہیں تاکہ زائرین آسانی سے اربعین مارچ میں شرکت کر سکیں۔

یاد رہے کہ نواسۂ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؑکی کربلا میں اپنے جانثار ساتھیوں کے ہمراہ شہادت کے چہلم کی یاد میں ہر سال دنیا بھر کے لاکھوں عاشقان حسینی شرکت کرکے امامِ حریت شہید کربلا کی خدمت میں اظہار عقیدت کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button