شہید سلیمانی نامی جنگی جہاز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ میں شامل

شیعیت نیوز: شہید سلیمانی نامی جنگی جہاز ایک نئے ماڈل کا تیز رفتار اسٹیلتھ جنگی جہاز ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
شہید سلیمانی نام سے موسوم یہ بحری جہاز ریڈار کی پہنچ سے کافی حد تک بچ سکتا ہے اور اپنی ڈیزائن کی وجہ سے، اسے ایران کی بحری حدود سے دور مختلف نوعیت کی کارروائیوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس اسٹیلتھ پانی کے جہاز پر مختلف نوعیت کے میزائل، ریڈاراور مواصلاتی سسٹم نصب کئے گئے ہیں ۔ ایسے الیکٹرانک جنگی وسائل اور ریڈار بھی اس جہاز پر نصب ہیں جن کے ذریعے تمام جہازوں اور آبدوزوں کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔
ڈرون اور اسپیڈ بوٹس کو بھی اس جنگی جہاز سے لانچ کیا جا سکتا ہے جبکہ ہیلی کاپٹر بھی اس پر لینڈ کر سکتا ہے۔
دوسری جانب ایران کے ایک سینئر کمانڈر نے شہید سلیمانی نامی بحری جنگی جہاز کی امتیازی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس فلوٹ کی ناقابل شناخت باڈی ہے جس کو ریڈار بہت ہی پکڑ سکتا ہے جسے ملک کے لیے ایک قومی کامیابی قرار دیا جا سکتا ہے۔
سپاہ نیوز کے حوالے سے ایسنا نے رپورٹ دی ہے کہ مسلح افواج کے چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے آئی آر جی سی نیوی میں خصوصی اور دفاعی آلات و سازو سامان (فلوٹیشن ڈیوائسز) شامل کرنے کی نویں تقریب میں کہا کہ اس فلوٹ کی ڈیزائنگ اور تعمیر نو ملک کے نوجوانوں اور فارغ التحصیل افراد نے کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ بین الاقوامی حقوق کو اہمیت نہیں دیتا، برگیڈیئر جنرل عبدالرحیم موسوی
ان کا کہنا تھا کہ اس فلوٹ کی ناقابل شناخت باڈی ہے جس کو ریڈار بہت ہی پکڑ سکتا ہے جسے ملک کے لیے ایک قومی کامیابی قرار دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ڈیزائن کی وجہ سے یہ کشتی دور دراز کے پانیوں اور سمندر کے منفی حالات میں ہر قسم کے آپریشنز کی صلاحیت رکھتی ہے۔
میجر جنرل باقری نے کہا کہ شہید سلیمانی نامی بحری جنگی جہاز میں اسی طرح کے بحری جہازوں کے مقابلے میں بہت زیادہ طاقتور اور مضبوط ہے جو مختلف جارحانہ اور دفاعی حکمت عملی کے نفاذ میں بہت اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بحری جہاز ملک میں لوکلائزڈ چار ہائی پاور انجنوں سے لیس ہے جو آپریشن کی جگہ پر فوری موجودگی کا امکان فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی دفاع کے لیے ساحلی مدد کی ضرورت کے بغیر طویل فاصلے تک نیویگیشن کی صلاحیت فراہم کرتا ہے نیز دور دراز پانیوں میں اسلامی جمہوریہ کے مفادات کی حفاظت بھی کر سکتا ہے۔
مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے مزید کہا کہ سمندری ہیلی کاپٹروں کو رات اور دن میں لے جانے، لینڈ کرانے کی صلاحیت، نیوی گیشن کے دوران مختلف قسم کے تیز جارحانہ جہازوں و کشتیوں، ڈرون طیاروں کو لے جانے اور اتارنے کی صلاحیت جیسی مختلف قسم کی توانائیوں کی مالک ہے۔
واضح رہے کہشہید سلیمانی نامی بحری جنگی جہاز کو مکمل طور پر ایران کے نوجوان ماہرین نے ڈیزائن کیا اور بنایا ہے۔ اس تیز رفتار جنگی جہاز کو مختلف نوعیت کی کارروائیوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔