لبنان

امریکی ثالث کا لبنان کے پانیوں کے تنازعہ کے حل کیلئے بیروت کا دورہ

شیعیت نیوز: لبنانی ایوان صدر نے حالیہ ہفتے امریکی ثالث کے دورہ بیروت کی خبر دی ہے۔ امریکی ثالث کے دورے کا مقصد صیہونی حکومت کے ساتھ پانی کی حد بندی کے معاملے پر مذاکرات کرنا ہے۔

کچھ دن پہلے صیہونی الیٹرانک میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی حکومت کا لبنان کے ساتھ سمندری سرحدی تنازعہ پر معاہدہ ہونے کے قریب ہے، جس کے بعد ستمبر کے مہینے سے کاریش گیس فیلڈ سے گیس نکالنے کے معاملے کو اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ ابراہیم زکزاکی سے نائیجیرین سینیٹ کے ڈپٹی سپیکر ڈینجوما لاہ و وفد سے ملاقات

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی ثالثی سے طے پانے والے معاہدے کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری سرحدوں کا تعیین دوبارہ سے کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ گیس فیلڈ کے تنازعہ کو حل کرنے کے لئے ایک گیس اسٹیشن لبنان میں اور ایک گیس پلیٹ فارم اسرائیل میں نصب کیا جائے گا۔

یہ بات قابل غور ہے کہ لبنانی گیس فیلڈ کا ایک حصہ ان سرحدوں کے اندر ہے، جس کی حاکمیت کا دعویٰ اسرائیل نے کیا ہے، جس کا اس حکومت کو مالی معاوضہ بھی دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ہم سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ تو نہیں کرسکتے لیکن ایک حد تک ان کی مشکلات میں کمی کرسکتے ہیں،علامہ صادق جعفری

اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان دونوں گیس اسٹیشنز کے درمیان پانچ کلو میٹر کا فاصلہ ہے تاکہ خوف و دہشت کا توازن برقرار رہے اور صیہونی گیس فیلڈ پر حملے میں رکاوٹ ایجاد کرے۔

صیہونی اخبارات نے اعلان کیا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری سرحدی تنازعے پر معاہدہ ستمبر کے آخر تک متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button