ایران

دہشتگرد منافقین کے حامیوں کے دہشت گردی سے لڑنے کے دعوے مضحکہ خیز ہیں، آیت اللہ جنتی

شیعیت نیوز: ایران کی گارڈین کونسل کے سیکرٹری آیت اللہ جنتی نے گارڈین کونسل کے اجلاس کی رسمی کاروائی شروع کرنے سے پہلے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سابق ایرانی صدر شہید رجائی اور وزیر اعظم شہید باہنر کی مظلومانہ شہادت کا دن تھا جنہیں منافقین کی دہشت گردانہ کاروائی میں شہید کیا گیا اور اسی مناسبت سے اس دن کو دہشت گردی سے جنگ کے دن سے موسوم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید رجائی اور باہنر کا جرم یہ تھا کہ وہ عوام کی بے لوث خدمت کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ دہشت گردی سے متاثر ہوا ہے اور یہ ایسے حالات میں ہے کہ جب انسانی حقوق کے دعویداروں نے کبھی بھی اس حقیقت کو دیکھنا تک گوارا نہیں کیا۔

آیت اللہ جنتی نے مزید کہا کہ ان ملکوں کی جانب سے دہشت گردی سے لڑنے کے دعوے کرنا کہ جن کے سائے میں منافقین (انقلاب مخالف قوتوں) کی دہشت گرد تنظیم جرائم کا ارتکاب کرتی ہے، مضحکہ خیز دعوے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے پاس فوجی تعاون بڑھانے کی کوئی حد نہیں ہے، جنرل باقری

انہوں نے زور دے کر کہا ہے ہمارے زمانے کے عجائبات میں سے ایک یہ ہے کہ دنیا میں دہشت گردی کے بانی اور سرکردہ ملک دہشت گردی سے جنگ کے دعویدار بنے ہوئے ہیں۔ موجودہ دور میں حکومتی دہشت گردی کا سب سے واضح مصداق غاصب صیہونی ریاست ہے۔

آیت اللہ جنتی نے اربعین حسینی (ع) کے ایام نزدیک آنے اور زائرین کی مقامات مقدسہ روانگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم امام حسین (ع) کے عزادار ہیں اور سرور و سردار شہیداں (ع) کی یاد اور راہ کو زندہ رکھ سکتے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے یورپی یونین کے کوارڈینٹیر کے ذریعے پابندیوں کی منسوخی کے ممکنہ معاہدے کے مسودے کے متن سے متعلق امریکہ کا جواب دے دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ امریکی جواب موصول ہونے کے بعد ہی ایران کی ماہرین کی ٹیم نے اس کو سنجیدگی سے جائزہ لیا اور مختلف سطوح میں جائزہ لینے کے بعد یورپی یونین کے کوارڈینیٹر کے ذریعے اپنے جواب کو امریکہ کا پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھیجے گئے متن کا تعمیری رویہ ہے جس کا مقصد معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button