طول پہاڑی میں شامی فوج کی چوکی پر حملے میں تین فوجی جاں بحق و زخمی

شیعیت نیوز: امریکی قابض افواج کے زیر تسلط ’’التنف‘‘ کے گرد و نواح میں واقع طول پہاڑی کے مغرب میں شامی فوج کے ایک کیمپ پر نامعلوم عناصر نے حملہ کر دیا۔
شام میں امن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے زیر کنٹرول ’’التنف‘‘ کے علاقے میں واقع طول پہاڑی کے مغرب میں شامی فوج کے ایک اڈے پر مسلح حملہ کیا گیا ہے۔ جس میں ایک شامی فوجی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بحرین میں نمائشی انتخابات ، عوام سے بائیکاٹ کی اپیل
شام میں روسی امن کمیٹی کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل ’’اولیگ یگوروف‘‘ نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ کے زیر کنٹرول علاقے ’’التنف‘‘ میں مسلح افراد نے طول پہاڑی کے مغرب میں شامی فوج کے 134 انفنٹری لائن کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
انہوں نے مزید تاکید کی کہ یہ حملہ التنف خطے کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دہشت گردانہ کارروائیوں سے نمٹنے میں امریکی قیادت والے اتحاد کی نااہلی کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سید حسن نصر الله کی حماس کے رہنماؤں سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
روسی امن کمیٹی کے سربراہ کے مطابق یہ حملہ مسلح افراد نے ایک ڈرون کے ذریعے کیا۔
روسی مصالحتی مرکز کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا کہ یہ حملہ امریکہ کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف نام نہاد اتحاد کے التنف پر قبضے اور دہشت گردی کو کچلنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو ظاہر کرتا ہے۔
التنف علاقہ، جہاں امریکی قبضے کا اڈہ واقع ہے، شام، عراق اور اردن کی سرحدی مثلث میں واقع ایک اہم اور انتہائی اہم جیوسٹریٹیجک خطہ ہے۔ یہ غیر قانونی اڈہ امریکی قبضے کی موجودگی کے ساتھ بنایا گیا تھا اور اس کا 50 کلومیٹر تک محدود علاقہ ہے۔