اہم ترین خبریںپاکستان

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے خمس کے سہم امامؑ سے نصف پاکستانی سیلاب زدگان پر خرچ کرنےکی اجازت دےدی

قبل ازیں فقیہ مکتب تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ العالی نےبھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کیلئے اپنے مقلدین کو سہم امام علیہ السلام کی رقوم سے دو تہائی خرچ کرنے کی اجازت دی ہے

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای دام ظلہ العالی نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اپنے مقلدین کو خمس کے سہم امامؑ سے نصف خرچ کرنے کی اجازت فراہم کردی ہے ۔

استفتاء کے نتیجے دفتر مقام معظم رہبری کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے سہم مبارک امام علیہ السلام کی نصف رقم استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید ابوالفضل بہاء الدینی حفظہ اللہ سے کئے گئے استفتاء کے جواب کا ترجمہ درج ذیل ہے۔

بسمہ تعالی
ہم ان تمام مومنین کے شکر گذار ہیں جنہوں نے گذشتہ دنوں سیلاب آنے کی وجہ سے رونما ہونے والے ناگوار حادثات کہ جن کی وجہ سے مومنین کے قلوب غمزدہ ہوگئے کے متاثرہ مومنین سے اظہار ہمدردی اور ان کی مدد کی۔ حضرت آیت اللہ خامنہ ای رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پاکستان میں موجود مقلدین کو اجازت دی جاتی ہے کہ وہ سہم مبارک امام علیہ السلام کی نصف رقم ان متاثرہ افراد کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں

سید ابوالفضل بہاء الدینی

مہر: دفتر نمائندگی ولی فقیہ در پاکستان، قم المقدسہ

یہ بھی پڑھیں: مرجع عالی قدر آیت اللہ سیستانی دام ظلہ العالی نےخمس کی سہمات پاکستانی سیلاب متاثرین پر خرچ کرنے کی اجازت دےدی

قبل ازیں فقیہ مکتب تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ العالی نےبھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کیلئے اپنے مقلدین کو سہم امام علیہ السلام کی رقوم سے دو تہائی خرچ کرنے کی اجازت دی ہے۔نیز آیت اللہ العظمی سیستانی نے سہم سادات کو سید فقراء کے درمیان خرچ کرنے کی اجازت پہلے سے دی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button