حقِ مولا علیؑ بیان کرنے پر اہل سنت اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف توہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ درج
درخواست گزار خالد محمود نے موقف اختیار کیا کہ وہ سنی مسلمان ہے، محمد علی مرزا جہلمی نے کچھ عرصہ قبل حضرت امیر معاویہ کی شان میں گستاخی کی ہے

شیعیت نیوز: تکفیری و ناصبی عناصر نے اہل سنت اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو بھی نہ بخشا، یزید لعین کے باپ اور مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب ؑ پر شب وستم کرنے والے معاویہ ابن ابی سفیان کی حقیقت عیاں کرنے پر توہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ درج کروادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ ستوکتلہ میں درخواست گزار خالد محمود نے موقف اختیار کیا کہ وہ سنی مسلمان ہے، محمد علی مرزا جہلمی نے کچھ عرصہ قبل حضرت امیر معاویہ کی شان میں گستاخی کی ہے، محمد علی مرزا نے کہا کہ "معاویہ کے دور میں ہوتے تو علی (ع) کے حق میں ظلمِ معاویہ کیخلاف تلوار اٹھاتے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کی عراقی سفیر سے ملاقات ، زائرین کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال
اب اس دور میں نہیں ہیں، تو اب زبان تو کھولیں گے "۔ درخواست گزار کے مطابق محمد علی مرزا نے یہ جملے کہہ کر حضرت معاویہ کی شان میں گستاخی کی ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ محمد علی مرزا نے نبی کریم (ص) کی شان میں بھی گستاخی ہے اور ایسی روایات بیان کرتے ہیں جن کے کوئی تاریخی حوالے نہیں۔ پولیس نے دو سو ستانوے اے اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔