اہم ترین خبریںپاکستان

زائرین کو درپیش مشکلات ،علامہ مقصود ڈومکی کی وفاقی وزیر ساجد طوری سے ملاقات

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ان کی زائرین کے مسائل پر عراق اور ایران کے سفراء سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے زائرین کے مسائل جلد حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

شیعیت نیوز:  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء اور عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے وفاقی وزیر ساجد حسین طوری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء نے زائرین کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کی اور وفاقی وزیر ساجد حسین طوری سے زائرین کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: جبری لاپتہ شیعہ صحافی زاہد عباس ملک رہا، باحفاظت گھر پہنچ گئے

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ان کی زائرین کے مسائل پر عراق اور ایران کے سفراء سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے زائرین کے مسائل جلد حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button