دفاعی میدان میں ایران کی شاندار پیش رفت سے دشمنوں کی پرشانی صاف ظاہر ہے، رضا آشتیانی

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر دفاع جنرل رضا آشتیانی نے دفاعی صنعت کے دن کی مناسبت سے تہران کی نماز جمعہ کے خطبوں سے پہلے خطاب کیا۔
جنرل محمد رضا آشتیانی نے کہا کہ ہم دشمنوں کی ہائبرڈ وار میں پائیدار مقاومت اور سخت حالات میں استقامت و بالندگی کا ماڈل اپنا کر تمام میدانوں میں استکبار سے مقابلے کی علامت میں تبدیل ہوگئے ہیں اور خطے میں طاقت کے توازن کو اپنے مفاد میں بدل چکے ہیں جبکہ تلسط پسند استکباری نظام اور منحوص صہیونی نظام کو ہر زمانے سے زیادہ زوال، تزلزل اور تنہائی میں دھکیل چکے ہیں۔
ایرانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ سب قومی اتحاد، فراست، بصیرت اور قوم کی استقامت کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے۔ آج ایران کی مخلتف دفاعی صنعتی میدانوں اور دفاعی صلاحیت میں شاندار پیش رفت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کی حیرت اور پریشانی صاف ظاہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حشد الشعبی نے جزیرہ العیث میں داعشی عناصر کا حملہ ناکام بنا دیا
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پابندیوں کو جو ایک بڑا چلینج شمار ہوتی تھیں موقع میں تبدیل کیا اور جدید ٹیکنالوجیز، خود کفالتی اور خود انحصاری کے حصول لے لئے مطلوبہ شرائط اور حالات پیدا کئے کہ جو دوسرے ملکوں پر انحصار کے مکمل طور پر خاتمے کا سبب بنا۔
جنرل رضا آشتیانی نے مزید کہا کہ وزارت دفاع مسلح افواج کو درکار مختلف وسائل، ساز و سامان اور اسلحے کی ڈیزائنگ اور تعمیر میں کامیاب ہوئی ہے جو مکمل طور پر مقامی ہیں۔ اس میں فضائی، بحری اور زمینی تمام شعبے شامل ہیں۔ ہماری جہادی مینجمنٹ اور غیرتمند اور قابل جوانوں نے بلیسٹک اور کروز میزائل، ڈرون طیارے، پانی کی سطح اور گہرائی میں تیرنے والی کشتیاں، سائیبرساز و سامان، خودکار دفاع سسٹم، الکٹرونیک جنگ اور مختلف خودکار ہتھیاربنائے ہیں اور ملکی کی ضرورتوں کو پورا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجوہ حکومت کے آغاز سے اب تک بیرونی ممالک کو محصولات اور سروسز کی برآمدات میں ۲۰ فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ دفاعی صنعت کی تحقیقات اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں ١۵ فیصد اضافہ ہواہے۔ ۴١۹ کلیدی آئٹمز جن میں میٹریل، پرزے اور ساز و سامان شامل ہیں، کو مقامی صنعت میں تبدیل کیا جاچکا ہے۔