لبنان

لبنان میں ایران کے نئے ثقافتی مشیر کمیل باقرزادہ کی شیخ زہیر جعید سے ملاقات

شیعیت نیوز: لبنان میں ایران کے نئے ثقافتی مشیر کمیل باقرزادہ نے لبنانی اسلامک فرنٹ ایکشن کے رابطہ کار شیخ زہیر جعید سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے ایران کے سابق مشیر سید محمد مرتضیٰ موسوی کے کردار بالخصوص فکری اور ثقافتی میدان میں اتحاد اسلامی اور تقریبِ مذاہب میں ان کے کردار کو سراہا۔

شیخ زہیر جعید نے ایران کے نئے مشیر کی موفقیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لبنانی اسلامک فرنٹ ایکشن کی جانب سے مشترکہ قومی مفادات اور ثقافتی پروگراموں کے لیے باہمی تعاون اور تجربات کے تبادلے کے لیے اپنی آمادگی کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے ایران کے پدرانہ اور برادرانہ کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا فلسطینی قوم اور فلسطینی مزاحمت کے تمام طبقات کی یکجہتی اور ان کی حمایت کے لئے خصوصی کردار ہے اور جمہوریہ اسلامی اس سلسلہ میں کئی ایک سیاسی اور اقتصادی مشکلات کا بھی متحمل ہو رہا ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے کبھی بھی اسلامی ممالک کی حمایت میں اپنے مؤقف کو تبدیل نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : نامور عراقی شیعہ رہنما سید عمارالحکیم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

دوسری جانب لبنانی شیعہ اسمبلی کے نائب سرپرست شیخ علی الخطیب نے شام پر صیہونی حملوں اور لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی اور اسے دو ممالک کے خلاف دوہری جارحیت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ جارحیت اسرائیلی حکومت کی طرف سے سلسلہ وار جارحیت اور غیر قانونی اقدامات کے بعد کی گئی ہے اور ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غاصب صیہونیوں کے خلاف فوری اقدامات کرے اور صرف اس کی جارحیت پر مذمتی بیان اور ظالمانہ اقدامات کے ریکارڈز پر ہی اکتفا نہ کرے۔

شیخ الخطیب نے اس خطرناک جارحیت کو محاصرہ، اقتصادی پابندیاں اور شام اور لبنان کے عوام کو بھوکا رکھنے کی سیاست اور مذموم پالیسی قرار دیا اور دونوں ممالک (شام و لبنان) کے درمیان باہمی یکجہتی اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر تاکید کی۔

قابلِ ذکر ہے کہ انہوں نے شامی صدر، ملتِ شام اور شامی فوج اور شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button