اہم ترین خبریںپاکستان

خداخیر کرے!پاکستان میں ایک اور نئی تکفیری دہشت گردتنظیم کے قیام کا انکشاف

ٹی ٹی پی کیساتھ جاری اس مذاکراتی عمل کے دوران پاکستان میں ایک نئی دہشتگرد تنظیم کے قیام کا انکشاف ہوا ہے، مصدقہ اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے قبائلی اضلاع میں ”اتحاد مسلح اسلامی مجاہدین“ کے نام سے نئی مسلح تنظیم قائم ہوئی ہے، اس تنظیم کی سربراہی حافظ گل بہادر کر رہے ہیں۔

شیعیت نیوز: خداخیر کرے!پاکستان میں ایک اور نئی تکفیری دہشت گردتنظیم کے قیام کا انکشاف ہوا ہے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے قبائلی اضلاع میں ”اتحاد مسلح اسلامی مجاہدین“ کے نام سے نئی مسلح دہشتگرد تنظیم قائم ہوئی ہے، اس تنظیم کی سربراہی حافظ گل بہادر کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریاست پاکستان کی جانب سے چند ماہ سے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث سب سے بڑی شدت پسند دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان اور اس کے ذیلی گروپوں کیساتھ افغان طالبان کی ثالثی میں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، مصدقہ اطلاعات کے مطابق بات چیت کا یہ عمل اب اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور جلد اس حوالے سے باقاعدہ سرکاری سطح پر حکومتی موقف بھی سامنے آجائے گا۔

ٹی ٹی پی کیساتھ جاری اس مذاکراتی عمل کے دوران پاکستان میں ایک نئی دہشتگرد تنظیم کے قیام کا انکشاف ہوا ہے، مصدقہ اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے قبائلی اضلاع میں ”اتحاد مسلح اسلامی مجاہدین“ کے نام سے نئی مسلح تنظیم قائم ہوئی ہے، اس تنظیم کی سربراہی حافظ گل بہادر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ایران دوستی کا شاندارتحفہ، کراچی میں سلمان فارسی ؓپارک کا افتتاح

یاد رہے کہ حافظ گل بہادر کا بنیادی تعلق شمالی وزیرستان سے ہے اور کسی دور میں ان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ ’’حکومتی طالبان کمانڈر‘‘ ہیں۔ جنرل پرویز مشرف اور پھر ان کے بعد پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں مقامی طالبان اور دیگر دہشتگرد گروہوں کیساتھ ہونے والے بعض امن معاہدوں میں بھی حافظ گل بہادر کلیدی کردار ادا کرچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اتحاد مسلح اسلامی مجاہدین نامی اس نئی تنظیم میں حافظ گل بہادر اور ان کے ساتھیوں کے علاوہ وہ عسکریت پسند شامل ہیں، جو تحریک طالبان پاکستان اور حکومت پاکستان کے مابین افغانستان میں ہونے والے امن مذاکرات کے مخالف ہیں۔

اس نئی دہشتگرد تنظیم نے خیبر پختونخواہ میں حال ہی میں ہونے والے بعض واقعات کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔ اتحاد مسلح اسلامی مجاہدین کے ترجمان ابو بصیر وزیرستانی کی جانب سے کچھ عرصہ قبل جاری بیان میں ضلع خیبر میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر گل آفریدی کو شہید کرنے اور نوشہرہ کے علاقہ اکوڑہ خٹک میں پولیس گاڑی کو نشانہ بنا کر دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماءکونسل کی کوششوں سے خیرپور سبیل امام حسینؑ پر حملہ کیس میں نامزد تمام عزادروں کی ضمانتیں منظور

مصدقہ اطلاعات ہیں کہ حافظ گل بہادر افغانستان میں ہیں اور وہاں سے ہی کارروائیاں کر رہے ہیں، اتحاد المجاہدین حافظ گل بہادر کی پرانی تنظیم ہے۔واضح رہے کہ اب جبکہ حکومت ٹی ٹی پی کیساتھ مذاکرات میں مصروف ہے، ایسے میں اتحاد مسلح اسلامی مجاہدین نامی نئے دہشتگرد گروہ کا قیام یقینی طور پر حکومت وقت اور قومی سلامتی کے اداروں کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں۔ دہشتگرد گروہوں سے سختی سے نہ نمٹا گیا تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں، جس کی تازہ اور زندہ مثال ملاکنڈ کے خراب ہوتے حالات ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button