عراق

داعش کے 150 خاندان کو عراق کے ایک کیمپ میں منتقل کر دیا گیا

شیعیت نیوز: سرکاری سیکورٹی ذرائع نے جمعہ کے روز اطلاع دی کہ داعش کے عناصر کے تقریباً 150 خاندان شام کے الحول کیمپ سے عراق کے صوبہ نینوا میں داخل ہوئے۔

شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق داعش کے خاندانوں کا نیا گروہ عراق اور شام کی سرحد پر رابعہ بارڈر کراسنگ کے ذریعے سخت حفاظتی حفاظت میں عراق میں داخل ہوا ہے۔

اس ذریعہ نے مزید کہا کہ ان خاندانوں کو الجدہ کیمپ میں منتقل کیا جائے گا، ان کی تعداد 150 خاندان ہے (620 افراد سمیت) جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

آج صبح کی اولین ساعتوں میں، ایک اور سیکورٹی ذریعہ نے اعلان کیا کہ داعش کے ارکان کے خاندانوں کے ایک نئے گروپ کو شام کے الحول کیمپ سے عراق کے الجدعہ کیمپ میں منتقل کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال، مقامی حکام اور صوبہ نینوا کے رہائشیوں کی مخالفت کے باوجود، عراقی حکومت نے متعدد مواقع پر درجنوں عراقی خاندانوں کو جن کے مرد داعش کے ارکان ہیں، شام کے الحول کیمپ سے نینویٰ کے الجدعہ کیمپ میں منتقل کر دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ عراق میں ایک جامع حکومت کی تشکیل دی جائے، قبانچی

دوسری جانب عراق کے دار الحکومت بغداد میں جمعے کو صدر دھڑے اور کوآرڈینیشن فریم ورک کے حامیوں نے مظاہرہ کیا جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ مقتدی صدر اور انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں ان کے مخالفین کے درمیان اختلافات بدستور قائم ہیں ۔

رپورٹوں کے مطابق فریقین میں سیاسی تصادم بڑھ گیا ہے اور اس میں پیچیدگی بڑھتی جا رہی ہے تاہم تشدد نہیں ہوا ہے ۔

صدر دھڑا ، پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کر رہا ہے جبکہ کوآرڈینیشن فریم ورک پارلمینٹ کے اجلاس کے بغیر ، پارلیمنٹ کی تحلیل کو مسترد کر رہا ہے ۔

صدر دھڑے کے حامی تقریبا دو ہفتوں سے پارلیمنٹ کی عمارت کے پاس دھرنے پر بیٹھے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ تحلیل کئے جانے کے ان کے مطابلے کو تسلیم کئے جانے تک احتجاج جاری رہے گا ۔

صدر دھڑے کے مظاہرے کے ساتھ ہی کوآرڈینیشن فریم ورک کے حامیوں نے بھی جمعے کو مظاہرہ کیا جس کے پیش نظر بغداد میں سخت حفاظتی انتظامات تھے ۔

در اصل کوآرڈینیشن فریم ورک ، صدر دھڑے سے ہٹ کر حکومت کی تشکیل کا خواہاں ہے ۔ صدر دھڑے کے اراکین پارلیمنٹ نے استعفے دے دیئے ہيں ۔

واضح رہے کہ عراق کے دار الحکومت بغداد اور نو صوبوں میں تین مظاہرے ہوئے ۔ پہلا مظاہرہ ، صدر دھڑے کے حامیوں نے الخضراء علاقے اور پارلیمنٹ کے پاس کیا ، دوسرا مظاہرہ کوآرڈینیشن فریم ورک کے حامیوں نے الخضراء علاقے سے باہر کیا جبکہ تیسرا مظاہرہ سول ڈیموکریٹک الائنس کے حامیوں نے فردوس علاقے میں کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button