لبنان

اسرائیلی بربریت پر حزب اللہ کا شدید رد عمل، تل ابیب کو مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کر دیں گے

شیعیت نیوز: حزب اللہ نے کہا ہے کہ تل ابیب کو مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کر دیں گے۔

لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ نے قدس کی غاصب و جابر صیہونی حکاومت کے لڑاکا طیاروں کی غزہ پرجارحیت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ استقامت کی راہ میں آنے والے تباہ ہو جائیں گے۔

حزب اللہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ اسلامی استقامت کا اتحاد اور ان کا یکساں اور متحدہ موقف دشمن پر کامیابی کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے سید الشہداءامام حسینؑ کے ساتھ اپنے تمسک کو ہر میدان میں ثابت کیا ہے، حسن نصراللہ

حزب اللہ نے اس بیان میں کہا کہ اس قسم کے حملوں سے استقامت کو کمزور نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس قسم کے حملے، دشمن پر فتح اور مقبوضہ سرزمینوں اور قیدیوں کی رہائی کیلئے ہمیں مزید پر عزم کرنے کا باعث بنیں گے۔

دوسری جانب حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے صیہونی حکومت کی حالیہ دھمکیوں کے ردعمل میں حزب اللہ کی جانب سے ’’تل ابیب کی تباہی بمقابلہ ضاحیہ کی تباہی‘‘ کے معاہدے کی تشکیل پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : کویت کا اسرائیل سے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے الحاق کا مطالبہ

صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ آویگدور لیبرمن نے گزشتہ دنوں دھمکی دی تھی کہ اگر حزب اللہ گیس نکالنے کے پلیٹ فارم پر حملہ کرے تو ہم بیروت کے جنوب میں ضاحیہ کے علاقے کو زمین بوس کر دیں گے۔

شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ مزاحمتی فرنٹ نے اپنے میزائلوں کو تیار کیا ہے۔ یہ میزائل ’کاریش‘ کے گیس فیلڈ اور اس کے ارد گرد علاقوں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل حماقت کرے تو ہم تل ابیب کو مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کر دیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button