ایک اور تکفیری وہابی مولوی کی مدرسے میں 6 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی ثابت ہوگئی

03 اگست, 2022 17:11

شیعیت نیوز: پنجاب کے مدارس میں تکفیری وہابی مولویوں کی جانب نابالغ بچوں کے ساتھ زیادتی وبد فعلی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ رحیم یار خان کے ایک اور مدرسے میں چھ کمسن بچوں کے ساتھ استاد کی اجتماعی زیادتی ثابت ہوگئی۔ مقدمہ درج ، پولیس کےچھاپے ، ملزم فرار۔

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے رحیم یار خان کے ایک مدرسے کے استاد نے چھ کمسن طلبا کے ساتھ زیادتی کی ہے، جن طلبا کے ساتھ زیادتی کی گئی انکی عمر دس سے بارہ برس کے درمیان ہیں، واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر صادق آباد نے درج کر لیا ہے، واقعہ بھٹہ واہن میں پیش آیا، پولیس کے مطابق مدرسے کے طلبا نے بتایا کہ قاری صاحب نے بچوں کے ساتھ بدفعلی کی اور کہا کہ اگر کسی کو اس گھناؤنے کام کے بارے میں بتایا تو قتل کر دوں گا، قاری کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عزاداران امام حسینؑ پر بلاجواز مقدمات اور شیڈول فور کے مقدمات، وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض پیرزادہ قومی اسمبلی میں پھٹ پڑے

بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ بچوں نے جب گھر بتایا تو پتہ چلا کہ قاری کے روپ میں کوئی سفاک درندہ یہاں تھا، جو اب فرار ہو چکا ہے، قاری نے بچوں کے ساتھ زیادتی کو معمول بنا لیا تھا جس کی وجہ سے بچے پڑھنے نہیں جاتے تھے،بچوں کے والدین نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

پولیس کے مطابق زیادتی کا شکار بچوں کا میڈیکل کروایا گیا ہے، تین بچوں کی رپورٹ آ چکی ہے اور انکے ساتھ بدفعلی کی تصدیق ہوئی ہے مدرسے کا استاد فرار ہو گیا ہے جسکی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور میں بھی بدفعلی کا ایک واقعہ سامنے آیا تھا،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما و مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی و لاہور کے ایک مدرسے کے مفتی عزیزالرحمان نے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی،اسکے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مفتی عبدالعزیز کو گرفتار کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈربلوچستان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اورانکے ساتھیوں کی شہادت پر علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تعزیت

گزشتہ ماہ 25 جولائی کو پنجاب پولیس نے 14 سالہ بچے سے ’بدفعلی‘ کرنے والے مدرسہ کےمعلم کو گرفتار کیا تھا،پنجاب پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جوہر ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزم قاری امین مدرسہ میں بچوں کو پڑھاتا تھا، جس نے طالب علم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ بچے کی والدہ کی درخواست پر جوہر ٹاؤن پولیس ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔

9:24 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔