اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

محرم الحرام، ڈی پی او ڈی آئی خان کی زیرصدارت ضلع بھر کے پولیس افسران کا اجلاس

اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری دفعہ 144 کے نفاذ نماز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے یکم محرم الحرام سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری جبکہ 8،9،10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل سواری پر مکمل پابندی کے نفاذ کو ہر ممکن یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

شیعیت نیوز: ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) نجم الحسنین کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے تمام سیکٹر کمانڈر، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر اسٹاف کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا۔ جس میں ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ جاوید اعوان، ایس پی انویسٹیگیشن شبیر حسین، ایس پی ایف آر پی نثار خان مروت، ایس پی سی ٹی ڈی افتخار خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اصغر علی شاہ سمیت جملہ تمام سیکٹر کمانڈر، ایس ایچ اوز اور جملہ اسٹاف نے شرکت کی۔ ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے محرم الحرام کے سیکورٹی پلان کے حوالے سے ایک ایک نقطے پر تمام شرکاء اور بالخصوص متعلقہ اسٹاف کو بریف کیا اور سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے تمام تر ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او ڈیرہ نے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کو سخت کرنے، چیکنگ پراسس کو بہتر بنانے، اور تمام پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف ہیلمٹ و جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہے کہ محرم الحرام میں کوئی روکاوٹ نہ ڈالی جائے،ایم ڈبلیوایم

اس کے علاوہ ڈی پی او ڈیرہ نے تمام تھلہ جات پر سیکورٹی کو بہتر بنانے سمیت سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے نگرانی کو ہر صورت ممکن بنانے اور آپریشنل سٹاف سمیت دیگر اسپیشل برانچ کی ٹیموں کو ہمہ وقت اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے اور امن و امان کی صورتحال کو ہر ممکن برقرار رکھنے کے لئے تمام غیر متعلقہ افراد و اشیاء پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت جاری کیں۔ ڈی پی او ڈیرہ نے تمام سیکٹر کمانڈر کو اپنے سیکٹر میں موبائل گشت کو بڑھانے اور سیکورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری دفعہ 144 کے نفاذ نماز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے یکم محرم الحرام سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری جبکہ 8،9،10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل سواری پر مکمل پابندی کے نفاذ کو ہر ممکن یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button