اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

بابائے طالبان مفتی تقی عثمانی کالعدم ٹی ٹی پی کو منانے میں ناکام، مایوس وطن واپس پہنچ گئے

واضح رہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے نے علماء کے وفد کا استقبال کیاتھا۔ 13 رکنی وفد میں حقانی نیٹ ورک کے ساتھ مضبوط روابط رکھنے والے خیبرپختونخوا کے علمائے کرام بھی شامل تھے جو پاکستان حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان موجودہ مذاکراتی عمل میں ثالثی کر رہے تھے

شیعیت نیوز: بابائے طالبان مفتی تقی عثمانی کالعدم تحریک طالبان کو منانے میں ناکام، اترا منہ لیکر کابل وطن واپس پہنچ گئے۔ کالعدم تحریک طالبان نے مفتی تقی عثمانی کی ثالثی میں حکومت پاکستان کے ،مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ۔ 13 رکنی وفد مذاکرات میں ناکامی کے بعد کابل سے واپس اسلام آباد پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو جنگ بندی میں توسیع اور سابقہ فاٹا اصلاحات کے رول بیک کے مطالبے سے دستبردار ی پر قائل کرنے اور پاکستان کے خلاف اپنے مبینہ ’جہاد‘ سے باز آ جانے کیلئے بابائے طالبان مفتی تقی عثمانی کی سربراہی میں جس 13 رکنی وفد کو کابل بھیجا تھا وہ ناکام واپس لوٹ آیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان نے مفتی تقی عثمانی اور ان کے ہمراہ کابل پہنچنے والے وفد کو واضح اور دوٹوک الفاظ میں حکومت پاکستان کے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ مفتی تقی عثمانی نے کالعدم ٹی ٹی پی کو قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ آخر وقت تک کامیاب نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ قائدین سمیت 9 علماءو ذاکرین کی زبان بندی کا نوٹیفکیشن جاری

واضح رہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے نے علماء کے وفد کا استقبال کیاتھا۔ 13 رکنی وفد میں حقانی نیٹ ورک کے ساتھ مضبوط روابط رکھنے والے خیبرپختونخوا کے علمائے کرام بھی شامل تھے جو پاکستان حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان موجودہ مذاکراتی عمل میں ثالثی کر رہے تھے۔ علمائے کرام کا وفد جنگ بندی کو مزید موثر بنانے کے لیے افغانستان کے عبوری وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی مدد بھی حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ وفد نےٹی ٹی پی کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ سابقہ فاٹا اصلاحات کے رول بیک کے اپنے مطالبے سے دستبردار ہو جائیں جسے پاکستان کی پارلیمنٹ نے منظور کر لیا ہے اور پاکستان کے خلاف اپنے مبینہ ’جہاد‘ سے باز آ جائیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button