ایرانی انٹیلی جنس کی کارروائی، صیہونی جاسوس تنظیم موساد کے ایجنٹوں گرفتار
شیعیت نیوز: ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے ایک اعلانیہ میں کہا ہے کہ امام زمان (عج) کے گمنام سپاہیوں نے صیہونی جاسوس تنظیم کے ایجنٹوں اور آپریشنل عناصر کے نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا۔
محکمہ انٹیلی جنس نے مزید کہا ہے کہ صیہونی جاسوس تنظیم کے ایجنٹوں اور آپریشنل عناصر کے نیٹ ورک جو ملک میں دہشت گردی کاروائی کیلئے بھیجے گئے تھے، کو کسی بھی تخریبکارانہ اقدام سے پہلے امام زمان (عج) کے گمنام سپاہیوں کے ذریعے گرفتار کرلیا گیا۔
اس اعلانیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دہشت گرد نیٹ ورک کے اراکین، کسی ہمسایہ ملک کے ذریعے موساد کی جاسوس اور دہشت گرد تنظیم کے ایجنٹوں میں رابطے میں تھیں اور عراقی علاقے کردستان کے ذریعے ایران میں داخل ہوگئی تھیں اور جدید ترین آپریشنل اور مواصلاتی آلات اور انتہائی طاقتور دھماکہ خیز مواد سے لیس تھیں اور وہ کچھ حساس علاقوں اور پہلے سے طے شدہ اہداف میں تخریب کاری اور دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کا ارادہ رکھتے تھے تا ہم امام زمان(عج) کے گمنام سپاہیوں نے ان کو کسی بھی تخریبکارانہ کاروائی سے گرفتار کرلیا اور ان کے تمام اسلحے، دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی آلات کو ضبط کرلیا گیا۔
اعلانیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دہشت گرد ٹیم کے ساتھ کسی بھی اندرونی اور بیرونی تعلق کے بارے میں معلومات کی جاری تحقیقات اور نگرانی کی وجہ سے ان شاء اللہ مزید معلومات جلد نشر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : شہید قائد نے انبیاءکے راستے کو اختیار کیا،وہ حقیقی معنوں میں کربلائی و عاشورائی تھے، علامہ راجہ ناصرعباس
دوسری جانب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہماری کامیابی کا راز درحقیقت ہمارے ہتھیار نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر ہمارا ایمان اور بھروسہ ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کے کمانڈر حسین سلامی نے مالک اشتر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں ہتھیاروں کی بہت اہمیت ہوتی ہے اس لئے جدید ترین ہتھیار بنانے اور رکھنے کی کوشش ضرور کر رہے ہیں، تاہم ہم ہتھیاروں سے معجزہ دکھانے کی توقع نہیں رکھتے بلکہ ہم صرف اللہ کی ذات پر بھروسہ کرتے ہیں اور یہی ہماری کامیابی کا راز ہے۔
آئی آر جی سی کے کمانڈر نے کہا کہ ہمارے لئے اس سے بڑی سعادت اور کیا ہو سکتی ہے کہ جب امریکہ یا اس کے سہولت کاروں کا سپاہ کے جوان نشانہ بنتے ہیں تو وہ ہماری شہادت سے سمجھتے ہیں کہ انہوں نے گویا دنیا کو فتح کرلیا اور یہ دشمن کی نہیں بلکہ سپاہ کے جوانوں کی عظمت ہے۔







