دشمن کے بدلتے حربوں کے مطابق اپنے ہتھیار بنانے پر قادر ہیں، ایڈمیرل سیاری
شیعیت نیوز: مسلح افواج کے کوآرڈینیٹر ایڈمیرل سیاری نے بتایا ہے کہ ایران کی فوج کو نئے خطروں کے پیش نظر، جدیدترین دفاعی ٹیکنالوجیوں سے لیس کر دیا گیا ہے۔
ایران کی مسلح افواج کے کوآرڈینیٹر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے بتایا ہے کہ ملک کی افواج کو تمام ضروری دفاعی وسائل تک دسترسی حاصل ہے اور جدید خطروں کے پیش نظر ان کی تیاری مکمل ہے۔
ایڈمیرل سیاری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران میزائیل اور ڈرون سمیت جدیدترین بحری اور فضائی ٹیکنالوجی میں خودکفیل ہوچکا ہے جس کی رو سے ہم دشمنوں کے بدلتے حربوں کے مقابلے میں اپنے وسائل میں ضروری تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا سب پر واضح ہوچکا ہے کہ ایران پر جارحیت کی کسی بھی کوشش کو بلاجواب نہیں چھوڑا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : خطے میں امریکہ کی موجودگی مکمل طور پر ختم ہونی چاہئے، امام جمعہ تہران
دوسری جانب تہران کے دورے پر آئے ہوئے عمانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل سیف بن ناصر الحربی نے بروز جمعہ کو پاسداران اسلامی انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل علیرضا تنگسیری سے ایک ملاقات میں مختلف فوجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
دراین اثنا ایڈمیرل تنگسیری نے کہا کہ ہم مسلم ہیں اور برادری کے اصول پر پابندہوتے ہوئے مشکل دنوں میں ایک دوسرے کیساتھ کھڑے رہیں گے؛ ہم مسلم ہیں اور تمام ہمسایہ ممالک کا خاص احترام کرتے ہیں؛ ہم ایک دوسرے کے برادر ہیں اور ہمیں بچوں کو قتل کرنے والی اور انتشار پھیلانے والی ریاست کو خطے میں موجودگی کی اجازت نہیں دینی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ خلیج فارس علاقے کے تمام اسلامی ممالک سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اسلامی اتحاد کی تقویت اور تحفظ اور علاقائی ہم آہنگی میں اضافے سے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی شعبوں میں اپنے تعلقات کو بالاترین سطح پر بڑھ کر سمندر جیسی عظیم نعمت اور ان کے بھر پور وسائل سے بخوبی فائدہ اٹھائیں گے۔
ایڈمیرل تنگسیری نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کا عقیدہ ہے کہ خطے میں اغیار کی موجودگی نہ صرف علاقائی سلامتی کے تحفظ میں کوئی مدد ملے گی بلکہ اس علاقے میں بدامنی پھیلائے گی اور ہمارا عقیدہ ہے کہ خلیج فارس کے ممالک میں اس حساس علاقے کی سلامتی کے تحفظ کیلئے پوری صلاحتیں ہیں۔
پاسداران اسلامی انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر نے دنیا کے تمام مظلوموں بالخصوص فلسطینی عوام کی اسلامی جمہوریہ ایران کی بھر پور حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست، مسلمانوں کی پہلی دشمن ہے جس کی تخلیق جبر اور جارحیت کی بنیاد پر کی گئی ہے اور یہ اپنی بقا کے لیے کسی قسم کے جبر کو نہیں چھوڑتا، بلاشبہ جبر فانی ہے اس لیے یہ بھی فنا ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ خلیج فارس علاقے میں ناجائز صہیونی ریاست کی موجودگی کا نتیجہ اس خطے میں بدامنی اور انتشار پھیلانے کے سوا کچھ نہیں ہے اور امریکی صدر کا حالیہ دورہ مغربی ایشیا بھی اشتعال انگیز ہے اور اس ریاست کی مزید افراتفری پھیلانے کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔







