لبنان

اسرائیلی جہازوں کیلئے سعودی فضائی حدود کھولنے پر حزب اللہ کا ردعمل

شیعیت نیوز: حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے لئے اسرائیلی جہازوں سعودی عرب کی جانب سے اپنی فضائی حدود کھولنے پر اسے امت سے خیانت اور اسرائیل کے جرائم میں شریک ٹھہرایا ہے۔

حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ جب سعودی عرب اسرائیلی جہازوں کو حرمین شریفین کے اوپر سے پروازوں کی اجازت دیتا ہے تو اس اقدام کے سبب ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی توہین اور ان کے جذبات بھڑکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب سعودی عرب اس صیہونی حکومت سے سکیورٹی اور فوجی معاملات میں تعاون کرتا ہے تو ایسے میں یہ حکومت شام، فلسطین اور لبنان میں جاری صیہونی جرائم میں شریک ہوتی ہے اور یہی امر امت سے اس کی خیانت کے لئے کافی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے حمل و نقل کے طیاروں کو سعودیہ کے قوانین کی پابندی کرتے ہوئے اپنی فضاوں کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جدہ میں ہونے والا اجلاس یادگاری تصاویر لینے کے علاوہ کچھ نہیں، شیخ احمد قبلان

دوسری جانب حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ وہ جنگ نہیں چاہتی لیکن جنگ کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔

لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے سیاسی دھڑے کے سربراہ محمد رعد نے کہا ہے کہ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ جنگ ہمیں عزت و احترام اور دوسرے کے سامنے ہاتھ پھیلائے بغیر زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرتی ہے تو ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم آزاد قوم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں لیکن اس کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

محمد رعد نے کہا کہ ہم اپنے قدرتی ذخائر میں سرمایہ کاری اور اپنی سرحدوں کے تعین کے معاملے میں ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹائیں گے۔ انہوں نے کہا حزب اللہ ملک کی عزت و سربلندی کےلئے قدم اٹھانے والے مخلص سرکاری عہدیداروں کا بھرپور ساتھ دے گی۔

حزب اللہ کے پارلیمانی لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کے اقتدار اعلی کے تحفظ کی خاطر مزاحمت جاری رکھنے کی قسم کھائی ہے اور اس پر قائم تھے اور رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button