اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ پر فضائی جارحیت اور فلسطینیوں کا صیہونی بستی عسقلان پر راکٹ حملہ

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے سنیچر کی صبح غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے ۔ اسی کے ساتھ خبری ذرائع نے غزہ سے صیہونی بستی عسقلان کی جانب چند راکٹ فائر کئے جانے کی خبردی ہے۔

شہاب نیوز سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ میں استقامتی محاذ کے ایک مرکز پر بمباری کی ہے ۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں شہدائے النصیرات نامی مرکز پر فضا سے زمین پر مار کرنے والے آٹھ میزائل گرائے گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق فلسطین کے استقامتی محاذ نے صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کو مزید حملے سے روکتے ہوئے انہیں راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور کردیا۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے غزہ پر صیہونی حکومت کے سنیچر کے فضائی حملے کے بارے میں کہا ہے کہ یہ حملہ امریکی صدر جو بائیڈن کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کے فورا بعد انجام پایا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ فضائی جارحیت واشنگٹن کی بھر پور حمایت سے انجام دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی اتھارٹی فریب کاری اور سودےبازی سے باز رہے، حماس ترجمان حازم قاسم

دوسری جانب عرب اور عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ پٹی کے نزدیک صیہونی بستی عسقلان پر راکٹ لگنے کے دوران خطرے کے سائرن بجے، جس کے بعد آئرن ڈوم سسٹم ایکٹیویٹ کر دیا گیا ہے۔ صیہونی فوج نےکل ہفتے کی صبح غزہ پٹی سے متصل ایک صیہونی بستی پر راکٹ حملے سے وارننگ سائرن کے بجنے کی خبر دی ہے۔

بعض عرب میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع اشدود اور عسقلان نامی صیہونی بستیوں پر متعدد راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی میزائل ڈیفنس سسٹم کے ایکٹو ہونے کے بعد غزہ کے قریب یہودی بستیوں کے آسمان پر چند دھماکوں کی آواز سنائی دی ہے۔

اخبار نے مزید لکھا کہ غزہ کی پٹی کی جانب سے صیہونی قصبے’’عسقلان‘‘ پر ایک راکٹ داغا گیا جبکہ مذکورہ اخبار کا کہنا ہے کہ آئرن ڈوم نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکارہ بنا دیا ہے۔

ایک عبرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو صیہونی آباد کار راکٹ حملے کے خوف سے محفوظ پناہ گاہ کی طرف بھاگتے ہوئے زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں بعد میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ صیہونی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی سے کُل دو راکٹ فائر کیے گئے، جن میں سے ایک کو آئرن ڈوم نے روکا اور دوسرا عسقلان میں زمین پر گرا۔

صیہونی حکومت کی فوج نے اس تعلق سے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غزہ سے کم سے کم دو راکٹ فائر کئے گئے۔ صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ دونوں ہی راکٹوں کو آئرن ڈوم اینٹی میزائل سسٹم نے فضا میں ہی تباہ کردیا۔غزہ سے غیر قانونی صیہونی کالونیوں پر راکٹ ایسی حالت میں فائر کئے گئے ہیں کہ صیہونی فوجیوں نے جمعے کی رات غرب اردن کے کئی علاقوں پر حملہ کردیا جس میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button