مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے بجائے امت کو متحد اور یکجا کرنے کی اشد ضرورت ہے ، علامہ شہنشاہ نقوی
لہٰذا ہمیں اسلام کے اصل چہرے کو اجاگر اور اختلافات سے دور رہنا ہوگا اور انسانیت کو یکجا کرتے ہوئے خدا سے ڈرا جائے اور اعمال اچھے لائیں

شیعیت نیوز: معروف عالم دین اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے بجائے امت کو متحد اور یکجا کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اسلام ایک دوسرے کو قریب لانے اور لوگوں کو جوڑنے کا حکم دیتا ہے، نفرت کے بجائے رواداری اور محبت کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہبازشریف کا ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کو ٹیلیفون، عید الاضحیٰ کی مبارکباد
انہوں نے مزید کہا کہ خطبہ حج کے دوران مسلمانوں کی رہنمائی کیلئے جو گفتگو ہوئی مسلمان اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، لہٰذا ہمیں اسلام کے اصل چہرے کو اجاگر اور اختلافات سے دور رہنا ہوگا اور انسانیت کو یکجا کرتے ہوئے خدا سے ڈرا جائے اور اعمال اچھے لائیں، احکام خداوندی کو فراموش نہ کیا جائے، تعلیمات اسلامی عام ہو اور مسلک و مکتب سے ہٹ کر انسانیت کی فلاح و بہبود اور اسلامی پرچم کو سربلند کرنے کی بات ہو، اس سلسلے میں مجتہدین اسلام کی کاؤشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔