اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں
شمالی وزیرستان میں فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشتگرد واصل جہنم
فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے جب کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے

شیعیت نیوز: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کے دوران میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔
یہ بھی پڑھیں: درود شریف میں تبدیلی کے اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے پر ملت جعفریہ کو شدید تحفظات ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے جب کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم تھے۔