دنیا

ایٹمی مذاکرات شروع ہونے پر اسرائیلی حکام میں کھلبلی مچ گئی

شیعیت نیوز: ایٹمی مذاکرات شروع ہونے اور ایران کی ڈرون طاقت و توانائی پر اسرائیلی حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بنی گانتز نے اپنے ایک بیان میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں مذاکرات پھر سے شروع ہونے اور ایران کی ڈرون طاقت و توانائی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیل کے وزیر جنگ نے اعتراف کیا کہ تل ابیب علاقے کے ممالک کے ساتھ ایران کے خلاف تعاون کر رہا ہے اور یہ تعاون فضائی دفاع کے دائرے تک ہی محدود نہیں ہے۔

بنی گانتز نے جوہری سمجھوتے کے بارے میں کہا کہ اسرائیل جوہری معاہدے کے خلاف نہیں ہے بلکہ اسرائیل برے سمجھوتے کا مخالف ہے اور تل ابیب نے اپنے مؤقف سے دوست ممالک کو آگاہ کر دیا ہے۔ اور ہم نے ممکنہ طور پر شروع ہونے والے ایٹمی مذاکرات میں اپنا کام امریکہ اور دیگر ممالک می شروع کر دیا ہے تا کہ سمجھوتے کے متن پر اثر انداز ہوا جا سکے۔

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بنی گانتز کا یہ بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب آج سے دوحہ میں ایٹمی مذاکرات شروع ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیل کے آرمی چیف آویو کوخاوی کے دورہ مصر اور سعودی عرب کے آرمی چیف کے ساتھ خفیہ ملاقات، ایران کی ڈرون طاقت و توانائی پر ہونے والی گفتگو کے موضوعات میں شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف یکطرفہ امریکی پابندیاں اٹھائی جائیں، اقوام متحدہ

دوسری جانب مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا کا انڈسٹریل پلانٹ بڑے پیمانے پر آتش زدگی کا شکار ہوگیا

جروزلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق آتش زدگی کا یہ واقعہ مقبوضہ فلسطین کے حیفا کے بایھودا روڈ پر واقع ان عمارتوں میں پیش آیا ہے جن میں خطرناک مواد رکھے ہوئے تھے. آگ کی لپٹیں بڑھنے کے ساتھ ہی کئی دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

فائربریگیڈ کا عملہ آخری اطلاع ملنے تک آگ پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔ ابھی تک اس میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران مقبوضہ فلسطین میں باربار آتش زدگی اور اس جیسے واقعات پیش آنے کے باعث پورے وہاں عوامی تشویش اور بدامنی میں سخت اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ چند مہینوں کے دوران مقبوضہ فلسطین میں اس طرح کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں اور اکثر واقعات کی وجوہات بھی ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button