اہم ترین خبریںایران

ذوالجناح سیٹلائٹ کیریئر کا دوسرا کامیاب تجربہ

شیعیت نیوز: ایرانی ماہرین نے اندرون ملک تیار کیے جانے والے سیٹلائٹ کیریئر راکٹ، ذوالجناح کا دوسرا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق تحقیقاتی مقاصد کے لیے تیار کیے جانے والے تھری اسٹیج سیٹلائٹ کیریئر راکٹ ذوالجناح کے تجربے کا مقصد، اس کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔

جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ایران کا سیٹلائیٹ کیرئیر ذوالجناح تکنیکی لحاظ سے دنیا بھر کے ایسے دوسرے راکٹوں کا ہم پلہ ہے۔ یہ راکٹ پہلے دو مرحلوں میں جامد ایندھن استعمال کرتا ہے جبکہ تیسرے مرحلے میں مائع ایندھن سے کام لیتا ہے۔

ذوالجناح دو سو بیس کلو تک وزن زمین کے مدار میں پانچ سو کلومیٹر کی بلندی پر پہنچانے کے قابل ہے۔ اس سیٹلائٹ کیریئر کو، زمین کے نچلی مدار تک پہنچنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ایرانی ماہرین نے ذوالجناح سیٹلائٹ کیریئر راکٹ کا پہلا تجربہ سن دوہزار بیس میں کیا تھا کہ اس کے ذریعے پہلی بار جامد ایندھن سے چلنے والے طاقتور انجن کی آزمائش کی گئی تھی۔ جامد ایندھن سے چلنے والا یہ طاقتور انجن بھی ایرانی ماہرین، مکمل طور سے دیسی ٹکنالوجی سے تیار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : خطے میں غیر ملکیوں کی موجودگی سے مسائل حل نہيں ہوں گے، صدر سید رئیسی

دوسری جانب یونان نے ایرانی آئل ٹینکر آزاد کر دیا۔

مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ امریکی عدلیہ کی درخواست پر دو ماہ قبل روکے گئے ایرانی تیل لے جانے والے روسی ٹینکر کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یونانی حکام نے امریکہ کی درخواست پر دو ماہ قبل قبضے میں لیا گیا ایرانی تیل لے جانے والے روسی ٹینکر کو آزاد کر دیا ہے۔

اے ایف پی نے رپورٹ دی ہے کہ یونانی بندرگاہ کی پولیس کو آج اتوار کے روز مطلع کیا گیا کہ ایرانی تیل لے جانے والا ایک روسی آئل ٹینکر، جسے اپریل کے وسط میں امریکی عدلیہ کی درخواست پر یونان میں پکڑا گیا تھا، اپنی جہاز رانی کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 19 اپریل کو یونانی حکام کی درخواست پر، یونانی سیکورٹی اہلکاروں نے ایک پیگاسس ٹینکر، جسے بعد میں لانا کا نام دیا گیا، کو Euboea جزیرے پر پکڑ لیا، جس میں 115,000 ٹن ایرانی تیل موجود تھا۔

امریکی اقدام پر اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور تہران نے بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن سے یونانی عدالت کے فیصلے میں مداخلت کرنے کی درخواست کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button