اہم ترین خبریںپاکستان
شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے شہداء کے بچوں کیلئے بکرامنڈی کا اہتمام
اسی طرح پاراچنار میں بھی بکرا منڈی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایک بکرے کی رقم 35,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

شیعیت نیوز: شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے ہر سال عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں شہداء کے بچوں کے لیے بکرا منڈی کا اہتمام کیا جاتا ہے، اس بکرا منڈی میں بچوں کو قرعہ اندازی میں شرکت کے لیے مدعو کیا جاتا ہے اور ہر بچہ بکرا لے کر گھر جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کھارادر بم دھماکے میں ملوث پولیس اہلکار نے حیران کن انکشافات کرڈالے
اسی طرح پاراچنار میں بھی بکرا منڈی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایک بکرے کی رقم 35,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فاونڈیشن کی جانب سے عطیہ دہندگان اور سرپرستوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اس اہم منصوبے میں دل و جان سے اپنا حصہ ڈالیں۔