اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کا ایک ڈرون گر کر تباہ

شیعیت نیوز: عبرانی میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کا ایک ڈرون  منگل کی کو شمالی غزہ کی پٹی میں گر کر تباہ ہو گیا۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اس کا ایک کواڈ کوپٹر تباہ ہوا ہے تاہم اس نے اس کے تباہ ہونے کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

ذرائع نے عندیہ دیا کہ طیارے کے گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے قابض جائزہ لے رہی ہے۔

دو ہفتے قبل بھی جنوبی لبنان میں اسرائیل کا اسکائی لارک نامی ڈرون گر کر تباہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ تقریبا ایک ماہ قبل قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوج کے ترجمان آویخای ادرعی نے کہا تھا کہ ہمارا ایک ڈرون شام کی سرزمین میں تباہ ہوا ہے۔

غزہ کی پٹی کے کھلے علاقوں میں قابض فوج کے جاسوس طیاروں کے گرنے کے بار بار واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیلی جاسوسی کی کارروائیوں کے جواب میں مزاحمتی سرگرمیوں کی دھمکی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حج کے دوران صیہونیوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنا بہت ضروری ہے، رہبر انقلاب

دوسری جانب اسرائیلی ریاست نے ایک بار پھر صہیونی زندان میں قید ایک فلسطینی خاتون اسرا جعابیص کو اپنے چہرے کی پلاسٹک سرجری کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرایٰ جعابیص کو کچھ عرصہ قبل غرب اردن سے القدس آتے ہوئے گاڑی میں سیلنڈرپھٹنے کے واقعے میں شدید زخمی ہونے کے باوجود حراست میں لے لیا تھا۔

قابض اسرائیلی حکام کا مؤقف ہے کہ اسریٰ جعابیص نے بارودی مواد سے دھماکہ کیا اور اس کا ہدف اسرائیلی فوج تھی مگر اسریٰ کا کہنا ہے کہ وہ غرب اردن سے القدس میں منتقل ہو رہی تھی مگر گاڑی میں موجود سیلنڈر کے دھماکے میں وہ شدید زخمی ہوگئی تھی اور اس کا چہرہ بری طرح جھلس گیا تھا۔3

8 سالہ  اسریٰ جعابیص کو بیت المقدس کے جبر المکبر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس نے متعدد بار اپنے چہرے کی پلاسٹک سرجری کے علاج کی درخواست کی مگر قابض اسرائیلی حکام نے وہ درخواست مسترد کردی۔

عبرانی پبلک ریڈیو کی طرف سے شائع کی گئی ایک خبر کے مطابق اسرا نے اپنی ناک پر کاسمیٹک آپریشن کرانے کی اجازت دینے کی پہلی درخواست مسترد ہونے کے بعد جیل اتھارٹی کو دوسری درخواست جمع کرائی تھی۔

اسراء کو 11 اکتوبر 2015 کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب قابض اسرائیلی فورسز نے فوجی چوکی کے قریب اس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے گاڑی میں موجود سیلنڈر دھماکے میں پھٹ گیا اور اس واقعے میں اسریٰ کے جسم کا  60 فیصد تک شدید جھلس گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button