مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے، سیف گارڈ معاہدے کی پاسداری کریں گے، کمالوندی

شیعیت نیوز: ایران جوہری ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ ہم مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے اور ہمیں امید ہے کہ وہ ہوش میں آئیں گے؛ ان سے ایران کے تعاون کا مناسب جواب دیں گے، کیونکہ صرف این کی طرف سے تعاون اور دوسرے فریق کیجانب سے نامناسب رویہ دکھانا؛ قابل قبول نہیں ہے۔
ارنا رپورٹ کے مطابق، بہروز کمالوندی نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے کے 80 فیصد کے کیمرے سیف گارڈ معاہدے کے فریم ورک کے اندر تنصیب کیے گئے ہیں اور ہم اس معاہدے کی پاسداری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : حج کے دوران صیہونیوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنا بہت ضروری ہے، رہبر انقلاب
انہوں نے مزید کہا کہ وہ کیمرے جن کی سرگرمی کا خاتمہ دینا ہے وہ سیف گارڈ سے پرے ہیں اور ہم نے آج اس حوالے سے بعض جوہری تنصیبات میں اقدامات اٹھائے ہیں۔
کمالوندی نے کہا کہ کچھ ایسے معلومات کو ریکارڈ کیا گیا تھا جو بعد میں آئی اے ای اے کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا تھا؛ ہم اب عالمی جوہری ادارے کو یہ معلومات فراہم نہیں کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ جو اقدامات کیے جا رہے ہیں ان سے وہ ہوش میں آ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پیغمبر خدا ؐکی شان میں گستاخی ناقابل قبول، سرکار سخت قدم اٹھائے، مولانا کلب جواد نقوی
دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے غیر قانونی رویے اور سیاسی رپورٹس کے جواب میں اقدامات کو ایجنڈے پر رکھا ہے۔
ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم نے آئی اے ای اے کے غیر قانونی اقدامات اور سیاسی رپورٹوں کے جواب میں اقدامات کو ایجنڈے پر رکھا ہے جس کی تفصیلات کا اعلان آئندہ چند گھنٹوں میں کیا جائے گا۔
ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کی طرف سے نافذ کیے جانے والے اقدامات کا اعلان عالمی جوہری ادارے کے حکام کو کر دیا گیا ہے۔