خطیب ِ بےبدل ، سرمایہ ملت جعفریہ علامہ عباس کمیلی کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے
شیعیت نیوز: ر نامور خطیب اہل بیتؑ ،سرمایہ ملت جعفریہ اور سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان علامہ محمد عباس کمیلی کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے ۔ علامہ عباس کمیلی 8جون 2019 کو طویل علالت کے بعد کراچی میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔
تفصیلات کےمطابق آج خطیب بے بدل اور بزرگ شیعہ قومی رہنما علامہ عباس کمیلی کی دوسری برسی منائی جارہی ہے ۔ علامہ عباس کمیلی کا شمار ملک کے نامور شیعہ قائدین میں ہوتا ہے ۔ ان کی وجہ شہرت جعفریہ الائنس پاکستان کا قیام اور اس کی قیادت بنی ۔
یہ بھی پڑھیں: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (CTD ) کی متعصبانہ بیلنس پالیسی ، ایکبار پھر بےگناہ شیعہ جوانوں کودہشت گرد بناڈالا
15 دسمبر 1942ء کو کراچی کے علاقہ کھارادر میں واقع بانئ پاکستان محمد علی جناح کے گھر وزیر مینشن کے سامنے والے گھر میں پیدا ہوئے، جبکہ وہ محمد علی جناح کے رشتہ داروں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے علامہ رشید ترابی سے کسبِ فیض کیا۔
علامہ عباس کمیلی نے جعفریہ الائنس کے پلیٹ فارم پر تمام شیعہ قومی تنظیمات کو متحد ومنسجم کیا اور ملی حقوق کی جدوجہد کی ، ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف موثر آواز اٹھائی اور کراچی سے کوئٹہ تک حقوق کی ترجمانی کی۔
وہ اتحاد بین المسلمین کے لیے جدوجہد کرتے تھے، اس کے ساتھ ساتھ فلسطین فاؤنڈیشن کے بانی سرپرست اراکین بھی رہے۔سنہ 2011ء میں انہوں نے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ”تحریک لبیک یا حسین موومنٹ“ کا آغاز کیا، اِس ضمن انہوں نے اپنی گرفتاری بھی دی۔ ان کے 42 سال کے بیٹے مولانا علی اکبر کمیلی کو ستمبر 2014ء میں ان کی فیکٹری کے باہر فائرنگ کر کےشہید کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جنتا پارٹی کا متعصبانہ طرز عمل سب پر آشکار ہے، اسرائیل سے تعلقات کی باتیں عالمی سازش کا حصہ ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
8 جون 2019ء کو طویل علالت کے باعث کراچی کے مقامی ہسپتال میں 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہیں آبائی قبرستان چاکیواڑہ حسینی باغ نمبر ایک میں دفن کیا گیا۔







