اہم ترین خبریںدنیا

بھارت میں بی جے رہنماؤں کی جانب سے توہین رسالت پر اسلامی ملکوں کا ردعمل جاری

شیعیت نیوز: بھارت میں دو بی جے رہنماؤں کی جانب سے آنحضرت (ص) کی شان اقدس میں کی جانے والی گستاخی پر اسلامی ملکوں کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے اور ان ممالک نے اس سلسلے میں حکومت بھارت سے سرکاری طور پر معذرت خواہی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت میں دو بی جےرہنماؤں کی جانب سے آنحضرت (ص) کی شان اقدس میں کی جانے والی گستاخی پر اسلامی ملکوں کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک پانچ عرب ملکوں نے باضابطہ طور پر احتجاج اور بھارت کے سفیروں یا اعلی سفارت کاروں کو وزارت خارجہ طلب کیا ہے۔

سب سے پہلے قطر کی وزارت خارجہ نے دوحہ میں بھارت کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا اور بی جے پی کے ان دونوں رہنماؤں کے بیان کی شدید مذمت کی اور حکومت ہندوستان سے باضابطہ طور پر احتجاج کیا۔ ایسا ہی اقدام عمان میں بھی عمل میں لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شان رسالت میں گستاخی کے خلاف قانون بنایا جائے، یمنی پارلیمنٹ

ایران، پاکستان اور افغانستان نے بھی بی جے پی کے ان دونوں رہنماؤں کے بیان کی شدید مذمت کی اور بھارت کے سفیر کو ایران کی وزارت خارجہ طلب بھی کیا گیا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ بعض عرب ملکوں میں ہندوستانی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے بھی بی جے پی رہنماؤں کے بیانات کی شدید مذمت کی اور بھارتی سفیر سے احتجاج کیا۔

یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی شان میں توہین اور گستاخی اخلاقی دیوالیہ پن کی علامت ہے۔

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بھارت میں بی جے پی لیڈروں کے اہانت آمیز اقدامات نے مسلم ملکوں کے ساتھ بھارت کے تعلقات کو ایک نئی آزمائش سے دوچار کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button