عراق

عراق میں تفرقہ اندازی کی خطرناک سازش، عصائب اہل الحق تحریک کا انتباہ

شیعیت نیوز: عراقی عصائب اہل الحق تحریک کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ان کے پاس ایک مخصوص سیاسی گروہ کے بدنیتی پر مبنی منصوبوں کے بارے میں معلومات ہیں جن کا مقصد عراق میں اندرونی تنازعہ کو ہوا دینا ہے۔

العہد الفضائیہ چینل کی رپورٹ کے مطابق عصائب اہل الحق تحریک کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ عراق میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے خاتمے کے سات ماہ بعد بھی نئی حکومت کی حیثیت ابھی تک واضح نہیں ہے اور سیاسی قوتیں اس حکومت کی تشکیل کو لے کر اب بھی اختلافات کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تمام مسلم ممالک کو بھارت کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات فوری طور پر منقطع کر کے ختمی مرتبت حضرت محمد ۖ سے اپنے عشق و مودت کو واضح کرنا ہو گا،علامہ راجہ ناصرعباس

عراقی پارلیمنٹ میں شیعہ دھڑوں کے رابطہ کاری کا فریم ورک جو صدر دھڑے کے علاوہ عراق کے بڑے شیعہ گروہوں اور جماعتوں کی نمائندگی کرتا ہے، نے جلد از جلد شیعہ اکثریت کی بنیاد پر حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے، تاہم نئے عراقی صدر کے انتخاب کی کوششیں جو ک نئی حکومت کا پیش خیمہ ہے، اب تک ناکام ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ عراق کی صدارت کے لیے کرد جماعتوں کی طرف سے نامزد کردہ امیدوار ہوشیار زیباری کو صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے موقف کی وجہ سے شیعہ جماعتوں کے رابطہ کاری کے دائرے میں قبول نہیں کیا گیا، دوسری جانب عراقی کردستان ریجن کے سابق وزیر داخلہ ربیر احمد کا متبادل امیدوار کرد جماعتوں کی منظوری نہ ہونے کی وجہ سے کام نہیں آسکا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button