عراق

بغداد کے الرصافہ جیل پر جاسوس کواڈ کاپٹر گر کر تباہ

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع نے بغداد میں ایک جاسوس کواڈ کاپٹر کے گر کر تباہ ہوجانے کی خبر دی ہے۔

فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ کواڈ کاپٹر بغداد کے الرصافہ جیل کے اوپر جاسوسی کی کارروائی کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ الرصافہ جیل میں خطرناک مجرم قید ہیں۔ اب تک اس سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تمام مسلم ممالک کو بھارت کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات فوری طور پر منقطع کر کے ختمی مرتبت حضرت محمد ۖ سے اپنے عشق و مودت کو واضح کرنا ہو گا،علامہ راجہ ناصرعباس

دوسری جانب بعض ذرائع نے بعقوبہ سے بارہ کلومیٹر کے فاصلے پر ہاشمیات کے علاقے میں داعش کے حملے کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے ایک سیکورٹی زون میں نصب تھرمل کیمروں کو حملے کا نشانہ بنایا جس سے انھیں نقصان پہنچا۔

عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے داعش کے اس حملے کے بعد اس علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور عوام نے بھی سیکورٹی اہلکاروں کی مدد کے لئے ہتھیار اٹھا لئے ہیں۔ کیونکہ گذشتہ آٹھ مہینوں میں یہ پہلا واقعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غلامی کی زنجیروں کو نہ توڑا گیا تو ملک ناقابل برداشت نقصان سے دوچار ہوگا، علامہ احمد اقبال رضوی

عراق نے دوہزارسترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف فتح کا اعلان کیا تھا اور ان تمام علاقوں کو کنٹرول میں لینے کا اعلان کیا تھا جن پر دوہزار چودہ میں داعش نے قبضہ کیا تھا ۔

عراق کے ایک تہائی علاقے پر داعش دہشت گرد گروہ نے قبضہ کیا تھا۔

داعش پر فتح کے اعلان کے باوجود اس کے باقیات جو انڈرگراؤنڈ ہوگئے تھے مختلف علاقوں میں اکا دکا دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button