دنیا

نائیجیریا کے چرچ میں مذہبی اجتماع کے موقع پر دہشت گردانہ حملہ، 50 ہلاک

شیعیت نیوز: نائیجیریا کے ایک چرچ میں مذہبی اجتماع کے موقع پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے نائیجیریا کی جنوب مغربی ریاست اوندو کے کیتھولک چرچ میں فائرنگ کے بعد دھماکے بھی کیے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد نے گرجا گھر میں جمع افراد پر بموں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور ہلاک افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق مذہبی اجتماع میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مقامی پولیس نے فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

نائیجیریا کے صدر محمد بوھاری نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی اور یورپی قرارداد ایران اور آئی اے ای اے کے تعلقات پر منفی اثر ڈالے گی، اولیانوف

دوسری جانب شمالی کوریا نے امریکی دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک آج صبح ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے یہ بیلسٹک میزائل مشرقی سمندر سے فائر کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل کا تجربہ جزیرہ نما کوریا اور بین الاقوامی امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ شمالی کوریا فوری طور پر اس قسم کے میزائل تجربات کرنا بند کر دے۔ جاپان نے بھی اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کا رواں سال 2022 میں کیا گیا یہ اٹھارواں میزائل تجربہ ہے۔

شمالی کوریا کا خیال ہے کہ واشنگٹن کی دھمکیاں اور دشمنی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے اور اس کے پیش نظر اسے امریکی امپریالیزم کے طویل مدت مقابلے کے لئے زیادہ سے زیادہ تیاری رکھنا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button