غیر متنازعہ شخص کو وی سی جامعہ بلتستان بنا کر علاقے کے حالات کو خراب ہونے سے بچایا جائے، محمد حسین حیدری
شیعیت نیوز: جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے کہا ہے کہ جب سے نعیم خان اس یونیورسٹی کا وائس چانسلر بنا ہے، اسی وقت سے ہی گلگت بلتستان کے سماجی اقدار کو سپوتاژ کرنا شروع کر دیا ہے۔
وی سی کے حوالے سے امام جمعہ مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو حجت الاسلام والمسلمین محمد حسن جعفری اور صدرمجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی رضوی اور دیگر ائمہ جمعہ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے حکومت اور اداروں سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اسے فوراً بلتستان سے نکالا جائے، کیونکہ اس یونیورسٹی میں ہر علاقے کے طلباء و طالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر تعلیم سے قومی نصاب کے حوالے سے ملاقات تسلی بخش رہی ہے، علامہ افضل حیدری
انہوں نے صدر پاکستان سے مطالبہ کیا کہ علاقہ کی حساسیت کو ملحوظ نظر رکھ کر ایک غیر متنازعہ شخص کو وی سی بنا کر علاقہ میں حالات کو خراب ہونے سے بچایا جائے۔







