ایران

ملکی ترقی کے لیے پابندیوں کے خاتمے کا انتظار نہیں کریں گے، صدر ابراہیم رئیسی

شیعیت نیوز: ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہم ملکی ترقی کے لیے پابندیوں کے خاتمے کا انتظار نہیں کریں گے۔

یہ بات سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز بدھ علمائے دین کے چار ہزار شہدا کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ہم پابندیوں کے خاتمے تک ملک کی پیش رفت کو ملتوی اور معطل نہیں کریں گے اور اپنی ترقی لیے دوسروں کے فیصلے کا انتظار نہیں کریں گے۔

رئیسی نے مزید کہا کہ جیسا کہ دشمن کی دہمکیوں کو ملکی ترقی کے راستے میں کو‏ئی رکاوٹ نہیں سمجھتے ہیں ویسا بھی ہم ملک کی ترقی کو پابندیوں کے خاتمے پر انحصار نہیں کریں گے اور دوسروں کو اجازت نہیں دیں گے کہ ہمارے لیے فیصلہ کریں۔

صدر رئیسی نے مزید بتایا کہ ہم نے بارہا اس بات کو ثابت کر کے سرکاری فورمز میں اعلان کیا کہ ہماری حکمت عملی سپریم لیڈر کی وہی حکمت عملی ہے۔ لیکن اس باتوں کے باوجود ہم پابندیاں ہٹانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پابندیوں کو بے اثر کرنے کے لیے ایک مرکز کو قائم کیا ہےجو فعال طور پر کام کر رہا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے مزید بتایا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ماضی کی بنسبت لوگوں کی زندگی، کام کاج اور معیشت بہتر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم اپنے پیاروں اور شہداء کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیں گے، جنرل حسین سلامی

دوسری جانب ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ قدس کے کرنل شہید حسن صیاد خدائی کے خون کا انتقام حتمی اور یقینی طور پر لیا جائےگا۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے شہید صیاد خدائي کی شہادت پر شہید کے اہلخانہ، دوستوں اور سپاہ کے اہلکاروں کو تعزيت اور تشلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید صیاد خدائي کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل میں عالمی سامراجی طاقتوں کا ہاتھ ہے۔ شہید صیاد خدائي مدافع حرم سپاہی تھے جنھوں نے اسلامی مزاحمتی محاذ میں عالمی سامراجی طاقتوں کو شکست اور ناکامی سے دوچار کیا۔

صدر رئیسی نے عمان کے دور ے کو بھی اہم اور اسٹراٹیجک قراردیتے ہوئے کہا کہ تہران اپنے ہمسایہ اور پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے اور ایران کی خارجہ پالیسی ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر استوار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button