ایران

ہم اپنے پیاروں اور شہداء کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیں گے، جنرل حسین سلامی

شیعیت نیوز: پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہمارے دشمن جنہوں نے بزدلی سے اپنے سپاہی کو قتل کردیا ، یہ جاں لیں کہ ہم اپنے پیاروں اور شہداء کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیں گے۔

یہ بات جنرل حسین سلامی نے علمائے دین کے 4 ہزار شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے دشمن جنہوں نے بزدلی سے اپنے سپاہی کو قتل کردیا ، انہیں جاں لینا چاہیے کہ ہم اپنے پیاروں اور شہداء کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیں گے اور سب پر واضح ہے کہ ہماری صورتحال اب کیسی ہے۔

جنرل سلامی نے بتایا کہ ہم دن رات دشمن کا تعاقب کر رہے ہیں اور اس کی پالیسیوں کو جانتے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ دشمن کئی عشروں سے مسلسل اسلام کو توڑنے کی دن رات سازشیں کر رہا ہے، یہ صحیح ہے کہ سامراج کے پاس ظاہری طاقتیں موجود ہیں لیکن وہ زوال پذیر ہے۔

یاد رہے کہ 22 مئی کو تہران میں "مجاہدین اسلام” سڑک کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے ایرانی مدافعین حرم میں سے ایک کرنل ‘صیاد خدایی’ کو اس وقت پانچ گولیاں مار کر شہید کر دیا جب وہ گھر میں داخل ہونے والا تھا۔

تفصیلات کے مطابق علمائے دین کے 4 ہزار شہداء کی 18 ویں قومی کانفرنس 20سے 31 مئی تک شہر قم میں جاری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : محمد باقر قالیباف اکثریتی ووٹوں کے ساتھ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب

دوسری جانب ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان اچھے اقتصادی تعلقات ہیں اور ہم بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے فیز 2 اور 3 کے فروغ کے لیے روس کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔

یہ بات بہروز کمالوندی نے نائب روسی وزیر اعظم "الکساندر نواک اور ایرانی وزیر تیل ‘جواد اوجی’ کے ساتھ ایک مشترکہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان تعلقات خاص طور پر جوہری مسئلے کے شعبے میں بہت اچھے ہیں اور ہم روس کے ساتھ بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے فیز 2 اور 3 کی ترقی پر بات چیت کر رہے ہیں۔

کمالوندی نے مزید بتایا کہ چونکہ یہ بڑا منصوبہ ہے اسی لیے اس میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے ترجمان نے بتایا کہ لہذا ہمیں مالی مسائل کو مد نظر رکھنا چاہیے اور اس سلسلے میں ہم روس کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button