ایران

شہید خدایی کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، سربراہ پاسداران انقلاب

شیعیت نیوز: سربراہ پاسداران انقلاب نے اس بات پر زور دیا کہ سب جانتے ہیں کہ ہم اپنے پیاروں کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے اور آئی آر جی سی کا رد عمل سخت اور پچھتاوا کرنے والا ہے۔

ان خیالات کا اظہار میجر جنرل حسین سلامی نے کل بروز پیر کو صوبے خوزستان کے شہر خرمشہر میں واقع شہید باکری کیمپ میں ’’ملک کی راہ میں جد و جہد کرنے والوں کی اسمبلی‘‘ کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سربراہ پاسداران انقلاب میجر جنرل حسین سلامی نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن کی کوئی بھی شرارتیں لاجواب نہیں رہیں گے اور ہم دشمن کو اس کی خواہشات پر جما دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی فوجی کمانڈروں کا خرمشہر کی سالگرہ کی مناسبت سےامام خمینی کی امنگوں سے تجدید عہد

انہوں نے انقلاب مخالف عناصر اور عالمی سامراجیت سے تعلق رکھنے والوں کی دہشت گردی کاروائی میں کرنل صیاد خدایی کی شہادت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان شااللہ ان پیاروں کے خون کا بدلہ لیں گے جو بہت سخت ہے۔

واضح رہے کہ کل بروز اتوار کو شام چار بجے کے قریب تہران میں ’’مجاہدین اسلام‘‘ سڑک کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے ایرانی مدافعین حرم میں سے ایک کو اس وقت پانچ گولیاں مار کر شہید کر دیا جب وہ گھر میں داخل ہونے والا تھا۔

باخبر ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے حملہ آوروں کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔

سپاہ نیوز کے مطابق، آئی آر جی سی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں انسدادِ انقلاب کے مجرمانہ دہشت گردانہ اقدام اور عالمی سامراجیت سے متعلق عناصر کے ہاتھوں، مدافعین حرم میں سے ایک کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ (اتوار) کو مشرقی تہران میں مجاہدین اسلام سڑک کی ایک گلی میں عالمی سامراجیت سے وابستہ عناصر اور انقلاب مخالفوں نے کرنل صیاد خدایی کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button