عراق

دہشت گرد امریکیوں کو نکالنے کے لئے عراقی پر عزم، ایک دن میں پانچ بار نشانہ بنے

شیعیت نیوز: دہشت گرد امریکیوں کو ملک سے نکال باہر کرنے کے لئے عراقی روز بروز پر عزم تر ہوتے جا رہے ہیں۔ جمعہ کو عراق میں ایک دن میں امریکی فوجی کارواں پانچ بار سڑک کنارے لگائے گئے بموں کا نشانہ بنا۔

ارنا کے مطابق، یہ حملے جمعہ کی صبح صوبے ذی قار سے شروع ہوئے، اس کے بعد صوبے دیوانیہ کے سماوہ میں دو دہشت گرد امریکیوں کے رسد کارواں کے راستے میں دھماکے ہوئے اور آخری حملہ صوبے بابل میں ہوا۔ بابل میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے کارواں کے راستے میں دو دھماکے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : بغیر ثبوت الزامات ایران اور پاکستان کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کے درمیان خلل ڈالنے کی کوشش ہے، ایرانی سفارت خانہ

رپورٹ ملنے تک کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری نہیں لی تھی۔ اسی طرح ان حملوں میں دہشت گرد امریکیوں کو ہوئے جانی و مالی نقصان کی بھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

عراق کے مزاحمتی گروہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ جب تک دہشت گرد امریکی ملک میں موجود ہیں، ان سے ہر شکل میں مقابلہ کرنا ان کا حق ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button