لبنان

لبنانی انتخابات میں جیتنے والے آزاد امیدوار حزب اللہ کے مخالف نہیں ہیں، حسین رحال

شیعیت نیوز: حزب اللہ کے عہدیدار حسین رحال نے لبنان کے انتخابات کے نتائج کو دیکھتے ہوئے دشمن کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی پارلیمنٹ میں جیتنے والے بہت سے امیدوار ’’مقاومت‘‘ کے مخالف نہیں ہیں۔

فارس نیوز کے مطابق، حزب اللہ کے الیکٹرانک میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ حسین رحال کا کہنا تھا کہ الیکشن کے نتائج دشمنوں کے ان دعووں کی تردید کرتے ہیں، جن میں کہا گیا تھا کہ حزب اللہ اور التیار الوطنی الحر (قومی آزاد پارٹی) کا اتحاد پارہ ہوچکا ہے اور اب اس اتحاد کی کوئی قانونی حیثیت بھی نہیں رہی اور دوسری جانب تیسرے شمالی زون کے انتخابی حلقوں میں جو کچھ ہوا، وہ قومی آزاد پارٹی اور پورے لبنان کی فتح تھی۔

یہ بھی پڑھیں : منظم منصوبہ بندی کے ساتھ شہر کراچی کو ایک بار پھر سے بدامنی کی طرف دھکیلنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے،علامہ ناظر عباس تقوی

المنار کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اور قومی آزاد پارٹی کے درمیان اتحاد نے ثابت کر دیا کہ وہ تمام تر مسائل اور مشکلات کے باوجود مضبوط ہے۔

رحال کا مزید کہنا تھا کہ بیروت کے عوام نے اپنے ووٹ سے حزب اللہ کی مدد کی اور دوسری جانب ’’التغیریہ‘‘ سے مرتبط جیتنے والے بہت سے آزاد امیدوار بھی ’’مقاومت‘‘ کے مخالف نہیں ہیں۔

حسین رحال نے توضیح دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ بحران کو حل کرنے کے لئے سیاسی بصیرت کی ضرورت ہے نہ کہ تصادم کی۔ سیاسی طبقے میں تبدیلی کا مطلب سیاسی نظام میں تبدیلی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنانی میڈیا استعماری مال خورانی کی وجہ سے اخلاقی گراوٹ کا شکار ہوا، جس نے اسے سچائی کی اشاعت سے روکا اور ان رابطوں کی وجہ سے مذکورہ میڈیا بغیر کسی سزا کے قانونی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button