ایران

ایرانی وزیر خارجہ اور متحدہ عرب امارات کے نئے صدر کے درمیان ملاقات

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے مرحوم صدر ‘خلیفہ بن زائد ‘ کی وفات پر تعزیت پیش کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے نئے صدر کے ساتھ ملاقات کی۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، جنہوں نے متحدہ عرب امارات کے آنجہانی صدر کے انتقال پر تعزیت پیش کرنےکے لیے ابوظہبی کا دورہ کیا ہے، نے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے نئے صدر محمد بن زاید سے ملاقات کر کے مشترکہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے متحدہ عرب امارات میں مقیم ایرانیوں کے مسائل کا حل کے ساتھ ساتھ دلچسپی کے بعض موضوعات اور مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے دورہ امارات سے واپسی کے بعد اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا کہ ایران اور امارات کے سیاسی تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امارت کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوگیا ہے۔ ہم اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ گرم اور دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہے اور علاقائی ممالک باہمی اتاد اور یکجہتی کے ساتھ غیر علاقائی اور سامراجی طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں اور علاقہ کے دشمنوں کو مایوس کرسکتے ہیں۔

خلیفہ بن زاید کے انتقال کے بعد متحدہ عرب امارات کی اعلی کونسل نے محمد بن زاید کو متحدہ عرب امارات کا نیا حاکم منتخب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا کے انتقال پر تعزیتی پیغام

دوسری جانب ایرانی صدر مملکت نے متحدہ عرب امارات کے نئے صدر کے منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

علامہ سید ابراہیم رئیسی نے پیر کے روز اپنے ایک پیغام میں شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو مبارکباد پیش کی۔

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کا سنگ بنیاد ہے جو مرحوم سابق صدر کے دور میں قائم ہوا تھا۔ دونوں ممالک کے مفادات میں توسیع کی جائے گی۔

رئیسی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کی ترقی اور پیشرفت کی بنیاد شیخ خلیفہ بن زاید مرحوم کے دور میں رکھی گئی تھی، نئے دور صدارت میں رکھی جائے گی۔ حکمت اور تدبر کے ساتھ اور دونوں ممالک کے مفاد میں، ہم نے وسعت اختیار کی ہے اور دونوں فریقوں کے تعاون سے ہم تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کی گہرائی میں اضافہ دیکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button