عراق

امریکی صدر بائیڈن کے غیر قانونی فیصلے کے خلاف عراق میں آواز بلند

شیعیت نیوز: عراق میں ہنگامی حالت کی مدت بڑھانے کے امریکی صدر کے غیر قانونی فیصلے کے خلاف آواز بلند ہو رہی ہے۔

نجف اشرف کے خطیب جمعہ نے امریکی صدر بائیڈن کے اس فیصلے کو غیر قانونی بتایا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے جاری مہینے میں عراق اور شام کے لئے قومی ہنگامی حالت کی مدت بڑھا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم نے شام کی دولت لوٹنے کی نئی امریکی سازش کو ناکام بنا دیا، شامی وزارت خارجہ

نجف اشرف کے خطیب صدر الدین قبانچی نے بائیڈن کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ یکطرفہ اور غیر قانونی ہے، اس تعلق سے حکومت عراق نے کوئی درخواست نہیں دی ہے۔

انہوں نے ملک سے امریکہ کی غیر قانونی موجودگی کے خاتمے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے لئے لازم ہے کہ وہ عراقی پارلیمنٹ میں ملک سے امریکہ کی موجودگی کے خاتمے سے متعلق پاس ہوئے بل پر عمل کرے۔

عراقی عوام اور گروہ اپنے ملک سے دہشت گرد امریکی فوج کی غیر قانونی موجودگی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور عراق کی پارلیمنٹ امریکی فورسز کو ملک سے نکال باہر کرنے کا بل پہلے ہی پاس کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسماعیل ہنیہ کا صیہونی حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کی قیادت کے لیے ایک ہی فیلڈ کمانڈ کا مطالبہ

خطیب جمعہ نجف اشرف نے اپنے خطبے میں ترک حکومت کے باندھ کی تعمیر کے فیصلے کی بھی مذمت کی جس کی وجہ سے عراق کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے ترکی سے بین الاقوامی قراردادوں پر پابندی کا مطالبہ کیا۔

دجلہ اور فرات ندیوں میں آنے والے پانی کی کمی کی وجہ سے جسکا سرچشمہ ترکی ہے، عراق اور شام میں پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔

گزشتہ 30 برسوں سے ترکی کے دجلہ اور فرات ندیوں پر باندھ کی تعمیر کی پالیسی سے، عراق، شام اور ایران میں ماحولیات کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button