اہم ترین خبریںایران

اسلامی ایرانی تشخص کی حامل نسل کی تربیت کی جائے، آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای

شیعیت نیوز: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے قومی اسلامی اور ایرانی تشخص کی حامل نسل کی تربیت پر زور دیا۔

بدھ کو شعبہ تعلیم سے وابستہ ہزاروں اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ نوجوان نسل کو قومی اسلامی اور ایرانی تشخص کی حامل، خود اعتمادی کی دولت سے بہرمند، انقلابی امنگوں سے آکاہ نیز دانشور اور کارآمد بنانے کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے انسانی وسائل کو کسی بھی تہذیب کا بنیادی ڈھانچہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ، نئی اسلامی تہذیب قائم کرنے والی نسل آج کے اساتذہ کے اختیار میں ہے، بنا برایں اساتذہ کے کام کی اہمیت کو اس زاویئے سے دیکھا جانا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تاکید کی کہ یہ بارہ سال کا بہترین موقع ہے۔ ٹھیک ہے، یہ تعلیم کا مشن ہے، اساتذہ کا مشن، آپ دیکھیں، یہ بہت بڑا کام ہے، یہ بہت بڑا کام ہے، یہ صرف عام تعلیم نہیں ہے، یہ ایک بنیادی تعلیم ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ پچھلے چار عشروں کے دوران ، ہمارے اساتذہ کے دامن سےتربیت پاکر مختلف شعبوں کے ماہرین سامنے آئے ہیں لیکن یہ کافی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پڑوسیوں سے تعاون ایران کی اسٹریٹجک پالیسی ہے، باقری کنی

آپ نے فرمایا کہ ایک پرشکوہ اسلامی تہذیب کے لیے تعلیم و تربیت کے عمل کو بھرپور اور ہمہ گیر بنانے کی ضرورت ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی تہذیب و تمدن کی تشکیل کے طویل المدتی ہدف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: انسانی وسائل کسی بھی تہذیب کا بنیادی ڈھانچہ ہوتے ہیں اور نئی اسلامی تہذیب کے بانی وہ نسل ہیں جو اس وقت اساتذہ کے ہاتھ میں ہے، اس نقطہ نظر سے بھی استاد کی قدر و منزلت اہمیت کی حامل ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے طلبہ میں استقامت و پائیداری کے مفاہیم کو راسخ کیے جانے کی اہمیت پر پھی زور دیا ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس عظیم مقصد کے ساتھ اس نسل کو ایرانی اسلامی تشخص، مضبوط اور گہرے اعتقادات، خوداعتمادی، خود سازی سے آراستہ ہونا چاہیے اور مشرق و مغرب کی فرسودہ تہذیبوں کے بارے میں آگاہ اور باخـبر ہونا چاہیے۔

آپ نے فرمایا کہ موجودہ دور میں جہاں مغرب سے مشرق تک ہرکوئی اپنا زور چلا رہا ہے، آئندہ نسل کو استقامت اور پائیداری کی قدر و منزلت سے آگاہ کیا جانا ضروری ہے، تاکہ وہ تہذیب ساز بن کر ملک وقوم کے وقار کو بلند کرسکیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اساتذہ کی زحمات اورکوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یقینی طور پرمطلوبہ صورت حال کے حصول کے لیے موجودہ مسائل و مشکلات کو تدبر، تلاش و کوشش، جدوجہد اور صبر سے حل کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button