لبنان

اوورسیز لبنانیوں کی ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ شروع

شیعیت نیوز: افریقہ اور یورپ میں بسنے والے اوورسیز لبنانیوں کی ووٹنگ کا عمل آج صبح سے شروع ہوچکا ہے۔

فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، آج صبح 9 بجے (بیروت کے وقت کے مطابق) دس یورپی اور افریقی ممالک میں مقیم لبنانیوں کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا۔

لبنان کے سرکاری میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، یہ ممالک درج ذیل ہیں:

عوامی جمہوریہ آئرلینڈ؛ ووٹرز کی کل تعداد: 223 افراد
انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ؛ ووٹرز کی کل تعداد: 6535 افراد
وفاقی جمہوریہ نائیجیریا؛ ووٹرز کی تعداد: 2580 افراد
جمہوریہ گیبون؛ ووٹرز کی تعداد: 848 افراد
جمہوریہ ڈیموکریٹک کانگو؛ ووٹرز کی تعداد: 653 افراد
جمہوریہ کانگو؛ ووٹرز کی تعداد: 573 افراد
جمہوریہ بینن؛ ووٹرز کی تعداد: 518 افراد
جمہوریہ انگولا؛ ووٹرز کی تعداد: 332 افراد
جمہوریہ کیمرون؛ ووٹرز کی تعداد: 228 افراد
مغرب؛ ووٹرز کی تعداد: 248 افراد

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان کی زمینیوں کے تحفظ کیلئے سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کیا جائے، علامہ شیخ حسن جعفری

یاد رہے کہ لبنانی پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ گذشتہ جمعہ (6 مئی) کو 10 ممالک میں ہوئی، جن میں ایران، سعودی عرب، کویت، قطر، شام، عمان، مصر، بحرین، اردن اور عراق شامل ہیں۔

اس حوالے سے لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب کا کہنا تھا کہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں اوورسیز لبنانیوں کا ٹرن آؤٹ تقریباً 59 فیصد تھا۔

النشرۃ کی رپورٹ کے مطابق، ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ووٹنگ شام میں ہوئی تھی، جبکہ مختلف ممالک میں اوورسیز لبنانیوں کی شرکت کے اعداد و شمار کے مطابق شام %84، ایران %74، قطر %66، کویت اور اردن %60، بحرین %66، سعودی عرب %40، عمان %66 اور بغداد میں مجموعاََ ٹرن آؤٹ %48 رہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button