ایران

ایران اور اقوام متحدہ تجارتی سفارت کاری کے تربیتی پروگرام میں تعاون کریں گے

شیعیت نیوز: ایران اور اقوام متحدہ تجارتی سفارت کاری کے تربیتی پروگرام میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران اور اقوام متحدہ کے تعاون سے جدید تجارتی سفارت کاری کا دو روزہ تربیتی ورکشاپ ہفتے سے تہران میں شروع ہوگیا ۔

اس ورکشاپ میں وزارت خارجہ کے اقتصادی اور عالمی امور کے ماہرین کے علاوہ متعلقہ وزارت خانوں کے اعلی افسران بھی حصہ لے رہے ہیں ۔

ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد بین الاقوامی تجارتی نظام میں آنے والی تبدیلیوں اور تجارتی سفارت کاری کو آگے بڑھانے والے ترقی پذیر ملکوں کے تجربات کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کے مرکز برائے بین الاقوامی تجارت ، آئی ٹی سی کے ماہرین اس ورکشاپ میں شریک سفارت کاروں اور افسران کو تربیت فراہم کررہے ہیں ۔

بیرونی تجارت اور خاص طور سے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تجارتی لین دین کا فروغ ایران کی اقتصادی سفارت کاری کی ترجیحات میں شامل ہے جس میں اقتصادی ماہرین اور بیرون ملک سفارت خانوں میں تعینات تجارتی اتاشی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ایک پائیدار معاہدے کے حصول کو امریکہ کے جرات مندانہ فیصلے کی ضرورت ہے، ایران

دوسری جانب گذشتہ ایرانی سال کے دوران میرجاوہ سرحدی ٹرمینل سے پاکستان کے لئے دس لاکھ چھپن ہزار تین سو اکسٹھ ٹن اشیا اور مصنوعات برآمد گی گئیں ۔

ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے نقل و حمل اور راہداری کے امور کے ڈائریکٹر جنرل ایوب کرد نے کہا ہے کہ یہ مصنوعات چھیالیس ہزار ایک سو انتیس ٹرکوں کے ذریعے برآمد کی گئیں جس سے اس سے قبل کے سال کے مقابلے میں ترپن فیصد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ کورونا کے دوران بھی پاکستان کے لئے ایران کی برآمدات کا سلسلہ جاری رہا ہے اور روزانہ عام طور سے تین سو سے زائد ٹرکوں سے برآمدات ہوتی ہیں ۔

واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیاں میر جاوہ کے راستے قانونی تجارتی لین دین ہوتی ہے جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان عراق کے بعد سب سے طویل مشترکہ سرحدیں ملتی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button