ایران

ایران کا افغانستان میں متعدد بم دھماکوں کے تسلسل پر تشویش کا اظہار

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے مختلف شہروں میں متعدد بم دھماکوں کے پیش نظر ان المناک واقعات کے تسلسل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے افغانستان کے مختلف شہروں میں عوام اور مساجد پر مسلسل ہونے والے متعدد بم دھماکوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے رمضال المبارک میں روزہ دار نمازیوں پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں مساجد اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزار شریف میں شیعہ مسجد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور اللہ تعلی کی بارگاہ میں زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں : پردے کے پیچھے سعودی ولیعہد شہزادہ کا امریکہ کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا منظرنامہ

دوسری جانب مزار شریف میں ایران کے قونصل جنرل نے اعلان کیا؛ مزار شریف کی مسجد محمد رسول اللہ (ص) ،(صوبے بلخ کی قدیم ترین مسجد) پر آج کا خودکش حملہ، جس کے نتیجے میں درجنوں روزہ دار شہید اور زخمی ہوئے، ایک وحشیانہ اور غیر انسانی فعل ہے۔

افغان نیوز ایجنسی نے جمعرات کے روز اپنی رپورٹ میں کہا کہ مزار شریف میں ایران کے قونصل جنرل سید حسن یحیوی نے محمد رسول اللہ (ص) کی مسجد(تین دکان کے نام سے مشہور ہے) میں نمازیوں پر خودکش حملے کے چند منٹ بعد، اس حملے کو ایک وحشیانہ اور غیر انسانی فعل قرار دیا۔

یحیوی نے کہا کہ خودکش حملہ آوروں اور ان کے مرتکب افراد نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ مسجد، قرآن کریم، نمازیوں اور روزہ داروں کی حرمت کو نظر انداز کر کے ایک اسلام مخالف اور انسانیت سوز فعل کا ارتکاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ مزار شریف میں ایران کے قونصل خانے نے اس حملے کی مذمت اور خدا سے اس واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر کی دعا کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صوبے بلخ میں جمعرات کےروز مسجد محمد رسول اللہ (ص) میں ہونے والے دھماکے میں 11 شہید اور 32 زخمیوں کو ابو علی سینا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button