اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان 17 خودکش حملہ آوروں کے نشانے پر ، سکیورٹی ہائی الرٹ جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق ان مبینہ خودکش حملہ آوروں کا نشانہ اسلام آباد، لاہور،کراچی، کوئٹہ ، پشاور، بنوں ہیں ان کا اہم ہدف مساجد وامام بارگاہیں ہیں، جبکہ یہ خودکش حملہ آور دیگر عوامی مقامات پر بھی دہشت گرد حملے کرسکتے ہیں۔

شیعیت نیوز: ملک دشمن بھارت و سعودی نواز کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے 17 خودکش حملہ آوروں کو ملک کے مختلف شہروں میں بھیجے جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے ۔ خیبرپختونخواہ کے سکیورٹی اداروں نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخواہ کے سکیورٹی اداروں نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کرکے سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق ملک دشمن بھارت وسعودی نواز کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے 17 خودکش حملہ آوروں کو تیار کرکے ملک کے مختلف شہروں میں بھیجا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں آئین کی بحالی ، مظلوم کی دادرسی اور ملکی استقلال اور خود مختاری ہر چیز سے زیادہ اہم ہونی چاہئیے، علامہ راجہ ناصرعباس

نوٹیفکیشن کے مطابق ان مبینہ خودکش حملہ آوروں کا نشانہ اسلام آباد، لاہور،کراچی، کوئٹہ ، پشاور، بنوں ہیں ان کا اہم ہدف مساجد وامام بارگاہیں ہیں، جبکہ یہ خودکش حملہ آور دیگر عوامی مقامات پر بھی دہشت گرد حملے کرسکتے ہیں۔

تھریٹ الرٹ جاری ہونے کے بعد ملت جعفریہ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ اپنی جامع مساجد اور امام بارگاہوں کی خود حفاظت کریں، جامع مسجد کے گیٹ پر چیکنگ نہ کریں بلکہ جس گلی کے اندر جامع مسجد ہے اس گلی کو بند کریں اور اسٹارٹنگ پوائنٹ پر چیکنگ کریں اور کم از کم 2 پوائنٹس پر چیکنگ کو یقینی بنائیں ۔اس میسج کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بےگناہ لوگ کسی بھی ممکنہ حملے سے بچ سکیں۔ اللّٰه کریم تمام اھل وطن اور مومنین کرام کو امن دشمن عناصر کی ہر سازش سے امان عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button