اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

امریکہ، پاکستان سے دور ہو چکا ہے، امریکی سابق جنرل مائیک میولن کا دعویٰ

شیعیت نیوز: امریکہ کے سابق فوجی سربراہ مائیک میولن نے کہا ہے کہ امریکہ واضح طور پر پاکستان سے فاصلہ اختیار کر چکا ہے جبکہ وائٹ ہاؤس اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کی سیاست میں امریکہ کے ملوث ہونے کے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں ایڈمرل مائیک میولن نے کہا کہ یہ کہنا مشکل، بہت مشکل ہے۔

وائس آف امریکہ اردو سروس سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران ہم واضح طور پر پاکستان سے فاصلہ اختیار کر چکے ہیں اور پاکستان چین کی چھتری تلے جاتا جا رہا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں : بیلا روس کے خلاف کسی بھی طرح کے حملے کو روس پر حملہ تصورکیا جائے گا، کریملن

انہوں نے کہا کہ چین نہ صرف پاکستان کا پڑوسی کے بلکہ اس کا بڑا حمایتی بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کے عالمی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے یہ قربت ‘ ان کے لیے بہتر ہے کیونکہ بیجنگ ایسا پڑوسی چاہے گا جو امریکہ کے بجائے ان کے قریب ہو۔

ایڈمرل مائیک میولن کا مزید کہنا تھا مذکورہ وجوہات کی بنا پر پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کچھ وقت سے مشکلات کا شکار ہیں۔

سقوط کابل میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں ایڈمرل میولن کا کہنا تھا کہ انہوں نے یقینی طور پر اسے روکنے کے لیے بہت کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بطور امریکی آرمی چیف میں نے کانگریس کا بتایا تھا کہ پاکستانی خفیہ ادارے افغانستان میں فعال ہیں اور میں اب بھی سمجھتا ہوں کہ دونوں طرف رابطے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button